منوج مکند نروانے نے آرمی چیف کا عہدہ سنبھالا

Source: S.O. News Service | Published on 31st December 2019, 11:17 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،31/دسمبر(ایس او نیوز/یو این آئی) جنرل منوج مکند نروانے نے منگل کے روز 28 ویں آرمی چیف کا عہدہ سنبھال لیا ہے جنرل نروانے نے جنرل بپن راوت کی جگہ لی ہے جو آج ریٹائرڈ ہو گئے ہیں۔ جنرل راوت فوج کے سربراہ کے عہدے سے ریٹائر ہونے کے بعد آج ہی پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کے طور پر نئی ذمہ داری سنبھالیں گے انہوں نے صبح گارڈ آف آنر کے بعد کہا کہ ’’مجھے پورا یقین ہے کہ وہ (جنرل نروانے) فوج کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے‘‘۔

جنرل نروانے كو ستمبر میں فوج کا نائب سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ فوج کی مشرقی کمان کی قیادت کر رہے تھے، جو چین سے متصل ہندوستان کی تقریباً 4000 کلومیٹر سرحد کی حفاظت کرتی ہے۔ جنرل نروانے قومی دفاعی اکیڈمی اور ہندوستانی فوجی اکیڈمی کے سابق طالب علم ہیں۔ انہیں جون 1980 میں سکھ لائٹ انفینٹری رجمنٹ کی ساتویں بٹالین میں کمیشن ملا تھا۔

انہوں نے اپنی 37 سالہ مدت کار میں جموں و کشمیر اور شمال مشرق میں امن اور انتہائی فعال انسداد دہشت گردی کے ماحول میں کئی کمانڈ اور اسٹاف کے لئے کام کیا ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں قومی رائفلس بٹالین اور مشرقی محاذ پر ایک پیدل فوج بریگیڈ کی کمان بھی سنبھالی ہے۔ جموں اور کشمیر میں اپنی بٹالین کی کمان مؤثر طریقے سے سنبھالنے کے لئے جنرل نروانے کو ’فوج میڈل‘ (وششٹھ) سے نوازا گیا تھا۔

انہیں ناگالینڈ میں آسام رائفلز (شمال) کے انسپکٹر جنرل کے طور پر اپنی خدمات کے لئے ’وششٹھ سیوا میڈل‘ اور باوقار اسٹرائیک کور کی کمان سنبھالنے کے لئے ’اتی وششٹھ سیوا میڈال‘ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...