بھٹکل : تعلقہ پنچایت کی عام میٹنگ انعقاد : ڈیوٹی اسٹامپ امداد کی تقسیم کاری میں تفریق کا الزام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 31st July 2018, 9:52 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  :31/جولائی (ایس اؤ نیوز)منگل کو تعلقہ پنچایت کی منعقدہ عام میٹنگ میں حکومت کی طرف سےمنظورشدہ اسٹامپ ڈیوٹی  امداد کو تعلقہ پنچایت کے حلقوں میں مناسب تقسیم نہیں کئے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے بی جے پی کے ممبرا ن نے میٹنگ سے واک آوٹ کیا۔

تعلقہ پنچایت کی عام میٹنگ میں معاملے کو پیش کرتے ہوئے بی جے پی ممبر پاشور ناتھ جین نے کہاکہ حکومت کی طر ف سے اسٹامپ ڈیوٹی کے تحت 14.60لاکھ روپئے کی امداد منظور کی گئی ہے لیکن امداد   بیلکے ، ماولی -1، یلووڑی کوؤور ، شرالی حلقوں کو نہیں  دی گئی ہے، انہوں نے تعصب وتفریق سے کام لینےکا الزام لگاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غلطی کو سدھار کر امداد کی دوبارہ تقسیم کریں۔ ممبران ہنومنت نائک، مالتی دیواڑیگا نے بھی حمایت کی ۔ صدر پنچایت ایشور نائک نے الزام کا انکار کرتے ہوئے کہاکہ امداد کی تقسیم میں کوئی تفریق نہیں کی گئی ہے۔ اس سے قبل کئی طرح کے منصوبوں کے تحت امداد ی رقم  کے ساتھ ڈیوٹی اسٹامپ امداد بھی منظور ہوا کرتی تھی ، مگر اس مرتبہ صرف ڈیوٹی اسٹامپ امداد ہی منظور ی میں دیری ہوئی ہے۔ دیگر امدادی اسکیموں کے تحت تمہارے حلقوں کو بھی مدد کی گئی ہے آگے بھی کام کے لئے ضروری ہوا تو مزید امداد منظور کرنے کی بات کہی۔ گذشتہ 12جولائی کو منعقدہ پنچایت میٹنگ میں ڈیوٹی اسٹامپ امداد کی تقسیم کا اختیار صدر کو دیا گیا تھا۔ اسی کے مطابق تقسیم کاری کی گئی ہے۔ ممبران کی الزام تراشی سے صریح انکار کرتے ہوئے پلٹ وار کیا۔ صدر کی کانگریس ممبران نے بھرپور حمایت کی تو بی جے پی ممبران عدم اطمینانی کا اظہار کرتے ہوئے میٹنگ سے واک آؤٹ کیا۔

میٹنگ کی شروعات میں اسپتال کے نظام کے متعلق معاملے کو پیش کرتے ہوئے ممبر ہنومنت نائک نے مریضوں کا علاج کئے بغیر انہیں باہر بھیجے جانے پر اعتراض جتایا۔ اس کا جواب دیتے ہوئے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دینیکر نے وضاحت کی کہ خون جانچ کی اشیاء کی عدم موجودگی کی بات کہی۔اسی طرح ممبران نے  معذورین کو سند دینے والے ڈاکٹر کافی ناز و نخرے کرنےکی بات کہی۔ ممبر وشنو دیواڑیگا نے بینگرے میں کچرا نکاسی مرکز کی منظوری نہیں دینے کا مطالبہ کیا۔ نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا ، اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن میناکشی جٹپا نائک، تعلقہ پنچایت آفیسر سی ٹی نائک موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...