دفاعی سربراہ بپن راوت سمیت 13 لوگوں کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں موت؛ تمل ناڈو میں پیش آیا حادثہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th December 2021, 8:01 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 8 ڈسمبر (ایس او نیوز)  دفاعی سربراہ (سی ڈی ایس) بپن راوت اور   ان کی اہلیہ سمیت  13 لوگوں کی اُس وقت موت واقع ہوگئی جب  ہندوستانی فضائیہ کا ایک  ہیلی کاپٹر  تمل ناڈو کے  کنور کے قریب  حادثے کا شکار ہو گیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق دوپہر 12 بجے کے بعد ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہونے کی اطلاع آئی اور شام قریب چھ بج کر دس منٹ پر یہ افسوسناک خبر موصول ہوئی کہ  حادثہ میں بپن راوت سمیت ہیلی کاپٹر پر سوار 13 لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔  بتایا گیا ہے کہ  ہیلی کاپٹر پر سوار ایک شخص کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق سی ڈی ایس بپن راوت آج بدھ صبح 8:47  پر  دہلی سے ائرفورس کے خصوصی ائیرکرافٹ  پر  نکلے تھے،  وہ 11:34 کو سولور پہنچے، وہاں سے  11:48 پر وہ Mi-17v5  ہیلی کاپٹر پر ویلنگٹن کے لئے روانہ ہوئے   جہاں کے آرمڈ فورسز  کالج  میں  بپن راوت کو ایک لیکچر دینا تھا، دوپہر 12:22 بجے ہیلی کاپٹر  کریش ہونے کے بعد لاپتہ ہونے کی رپورٹ آئی اور شام کو پتہ چلا کہ  ہیلی کاپٹر  کریش میں  اُن کی موت واقع ہوئی ہے۔

میڈیا میں آئی رپورٹوں کے مطابق  حادثہ تمل ناڈو کے کوئمبتور اور  سولور کے درمیان نیلگری پہاڑی پر پیش آیا اور یہیں کے جنگل میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ بکھرا ہوا پایا گیا۔ پتہ چلا ہے کہ جس جگہ پر حادثہ پیش آیا اُس کے صرف دس کلومیٹر  بعد ہیلی کاپٹر کو  اُترنا تھا۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی نئی دہلی میں مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو واقعہ کی  جانکاری دی۔ بعد ازاں راج ناتھ سنگھ نے سی ڈی ایس بپن راوت کے گھر جا کر ان کی بیٹی سے ملاقات کی۔ وہاں سے راج ناتھ سنگھ پارلیمنٹ ہاؤس کے لیے روانہ ہو ئے۔ وزیر دفاع نے اس واقعہ پر فوجی سربراہ ایم ایم نرونے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہیلی کاپٹر میں جنرل راوت کے ساتھ ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت، بریگیڈیئر ایل ایس۔ لِڈر، لیفٹیننٹ کرنل ہرجیندر سنگھ، این  کے    گُرسیوک سنگھ،  این کے  جتیندر کمار،    وویک کمار،  بی۔ سائی تیجا، حاوستپال اور پائلٹ جہاز پر سوار تھے۔

میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق ایم آئی۔17 ہیلی کاپٹر کا شمار فوج کے   سب سے محفوظ ہیلی کاپٹروں  میں   ہوتا ہے۔  کسی بھی وی وی آئی پی دورے میں اسی ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ایک ڈبل انجن والا ہیلی کاپٹر ہے جس سے ایک انجن میں خرابی آنے پر دوسرے انجن کے سہارے محفوظ لینڈنگ کرائی جا سکتی ہے۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے موت کی تصدیق   کے بعد ملک کے وزیراعظم نریندر  مودی  نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ انھیں خراج عقیدت پیش کیا اور اس حادثہ پر غم کا اظہار کیا ہے۔ اس دردناک حادثہ میں دیگروزراء سمیت صدر ہند اور  کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے  بھی  گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے  بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...