اٹارنی جنرل کی سپریم کورٹ کو آرمی ایکٹ میں تبدیلی کی یقین دہانی

Source: S.O. News Service | Published on 28th November 2019, 8:47 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد/28نومبر (آئی این ایس انڈیا) پاکستان کی سپریم کورٹ میں برّی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے معاملے کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آرمی ایکٹ کابینہ کے سامنے رکھ کر اس میں ضروری تبدیلیاں کریں گے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملامت آج رات 12 بجے مکمل ہو رہی ہے اور سپریم کورٹ ان کی مدتِ ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کا مختصر حکم نامہ آج جاری کرے گی۔اعلیٰ عدالت میں سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کی یقین دہانی کے بعد چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو کہا کہ آرمی چیف کی تقرری، تعیناتی اور توسیع سے متعلق چھ ماہ کے اندر پارلیمنٹ سے قانون سازی کرالیں۔ اگر اس دوران قانون سازی نہ ہوئی تو کیا تقرری غیر قانونی ہو جائے گی۔چیف جسٹس نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کی سمری میں ابہام ہے۔ اس سے متعلق نئی سمری جاری کریں اور اس میں تین سال کی مدت ملازمت کے الفاظ حذف کریں۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جمعرات کو مسلسل تیسرے روز آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کے خلاف ریاض حنیف راہی کی درخواست پر سماعت کی۔بدھ کو سماعت کے آغاز پر سپریم کورٹ کے طلب کیے جانے پر سابق آرمی چیف راحیل شریف اور اشفاق پرویز کیانی کی ریٹائرمنٹ کی دستاویزات عدالت میں پیش کی گئیں۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ جنرل ریٹائرڈ نہیں ہوتا۔ اگر جنرل راحیل شریف ریٹائر نہیں ہوئے تو پنشن نہیں ملے گی۔اٹارنی جنرل نے مو?قف اختیار کیا کہ آرٹیکل 243 کے تحت آرمی چیف کی دوبارہ تعیناتی کر دی گئی ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آج ہونے والی تعیناتی پہلے سے کیسے مختلف ہے۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ نئی تعیناتی آرٹیکل 243 ون بی کے تحت کی گئی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو ہمیں مطمئن کرنا ہوگا کہ اب ہونے والی تعیناتی درست کیسے ہے؟ اور جو عہدہ خالی ہی نہیں اس پر تعیناتی کیسے ہو سکتی ہے۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو کہا کہ سمری میں تو عدالتی کارروائی کا ذکر کر دیا گیا ہے۔ اپنا بوجھ خود اٹھائیں ہمارے کندھے کیوں استعمال کرتے ہیں۔ آرمی چیف کا عہدہ آئینی عہدہ ہے جسے پْر کرنا ہے تو قاعدے اور ضابطے کے تحت کیا جانا چاہیے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ سمری میں اگر خلا رہ گیا ہے تو اسے بہتر کریں گے۔چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری سے عدالت کی ایڈوائس والا حصہ نکالیں۔ صدر اگر ہماری ایڈوائس مانگیں تو وہ الگ بات ہے۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ پہلے توسیع ہوتی رہی اور کسی نے جائزہ نہیں لیا۔ اب آئینی ادارہ اس مسئلے کا جائزہ لے رہا ہے۔ آئینی عہدے پر تعیناتی کا طریقہ کار واضح لکھا ہونا چاہیے۔چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل انور منصور خان کو کہا کہ آرمی ایکٹ اور ریگولیشنز کی کتاب آپ نے سینے سے لگا کر رکھی ہے جس پر لکھا ہے غیر متعلقہ بندہ نہ پڑھے۔ کل آرمی ایکٹ کا جائزہ لیا تو بھارتی اور سی آئی اے ایجنٹ کہا گیا۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہماری بحث کا بھارت میں بہت فائدہ اٹھایا گیا۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارا حق ہے کہ سوال پوچھیں، ہمیں ففتھ جنریشن وار کا حصہ ٹھہرایا گیا۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے بھی کل پہلی بار آرمی قوانین پڑھیں ہوں گے۔ آپ تجویز کریں آرمی قوانین کو کیسے درست کریں؟

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...