غزہ سے دو راکٹ حملوں میں متعدد اسرائیلی زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 16th September 2020, 8:49 PM | عالمی خبریں |

مقبوضہ بیت المقدس،16/ستمبر (آئی این ایس انڈیا)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے فلسطینی عسکریت پسندوں‌ نے منگل کی شام اسرائیل پر متعدد راکٹ داغے جس کے نتیجے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ یہ راکٹ ایک ایسے وقت میں داغے گئے جب متحدہ عرب امارات اور بحرین امریکا میں اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کر رہے تھے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے زیرکنٹرول محاصرہ زدہ غزہ سے اسرائیل پر دو راکٹ داغے گئے۔ ایک کو فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا جب کہ دوسرا میزائل آبادی میں گرا جس کے نتیجے میں دو یہودی آباد کار زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک راکٹ غزہ اور تل ابیب کے درمیان واقع اشدود ہر میں گرا۔ اس حملے میں کم سے کم دو افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ غزہ سے داغا ایک راکٹ اشدود کے شمالی حصے میں گرا۔ تا حال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

خیال رہے کہ چند ہفتے تک اسرائیل اور غزہ میں فلسطینیوں کے درمیان جاری رہنے والی کشیدگی کے دوران غزہ سے اسرائیلی علاقوں پر گیسی آتش گیر غبارے چھوڑے جاتے رہے جس کے نتیجے میں سرحد پر سخت کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔

تاہم ستمبر کے وسط میں قطر کی کوششوں سے غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...