غزہ پر اسرائیلی جارحیت، 2 دن میں 24 فلسطینی جان بحق

Source: S.O. News Service | Published on 7th August 2022, 11:05 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

غزہ، 7؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) غزہ میں وزارت صحت نےبتایا ہے کہ گذشتہ دو روز کے دوران غزہ کے علاقے پر جاری اسرائیلی فضائی حملوں میں اب تک کم سے کم 24 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ شہدا میں چھ بچےاور ایک خاتون بھی شامل ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات، فرانس، چین اور دیگر ممالک نےغزہ میں تازہ پیش رفت پر بحث کے لیے کل سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔

ادھر مرکز اطلاعات فلسطین نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی حملے میں 203 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ سے ایک ناکام راکٹ فائر کے نتیجے میں جبالیہ کیمپ میں بچوں سمیت عام شہری مارے گئے۔ العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ جبالیہ کیمپ میں ہلاکتوں کی تعداد 7 تک پہنچ گئی ہے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ ونگ القدس بریگیڈز نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے تل ابیب، اشدود، عسقلان اور سدیروت پر بڑے پیمانے پر راکٹ حملے کیے ہیں۔ ’سرایا القدس‘ نے ٹیلی گرام پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے غزہ میں تنظیم کے کمانڈر تیسیر الجعبری کی ہلاکت کے ردعمل میں راکٹ فائر کے مناظر کے کلپس بھی شائع کیے اور بتایا کہ یہ راکٹ اسلامی جہاد کی طرف سے داغے گئے ہیں۔

نامعلوم اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ غزہ سے داغے گئے بڑے راکٹ عسقلان کے بعد عسقلان اور سدیروت پر گرنے کے نتیجے میں متعدد مکانات اور ایک فیکٹری کو نقصان پہنچا۔ قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے ہفتے کے روز غزہ پر فضائی حملے کیے تھے، جس کے جواب میں اسلامی جہاد نےصہیونی ریاست کے کئی شہروں پر راکٹ فائر کیے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...