غزہ کی پٹی: اسرائیلی فضائیہ کے 300 سے زیادہ حملے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th May 2019, 4:49 PM | عالمی خبریں |

 دبئی  6مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اتوار کے روز غزہ پٹی میں اسرائیل کے شدید فضائی حملوں اور فلسطینی گروپوں کی جانب سے داغے جانے والے راکٹوں کی تازہ لہر کے بعد دو طرفہ جارحیت میں اضافہ ہو گیا ہے۔اسرائیل کے اعلان کے مطابق اس نے غزہ پٹی میں حماس کے ٹھکانوں کے خلاف 300 سے زیادہ حملے کیے۔ دوسری جانب حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ہفتے کے روز سے شروع ہونے والی جارحیت میں 25 افراد کی جان جا چکی ہے۔ادھر بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں فلسطینی گروپوں کی جانب سے بیت المقدس کے اطراف 600 کے قریب راکٹ داغے گئے۔ اس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہونے کے علاوہ مادی نقصان بھی ہوا۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی صدارت میں کابینہ نے غزہ پٹی کے اطراف بکتربند گاڑیوں، توپ خانوں اور پیدل دستوں کی صورت میں مزید کمک تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اسرائیلی کابینہ نے حماس کو تمام تر عسکری کارروائیوں کے نتائج کا ذمے دار ٹھہراتے ہوئے دھمکی دی کہ تنظیم کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔دوسری جانب اردن کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں تشدد سے صرف کشیدگی اور مسائل میں اضافہ ہوگا۔ اردن نے حالات کو پرسکون بنانے کے سلسلے میں مصر کی کوششوں کے لیے ایک بار پھر اپنی حمایت کا اعلان کیا۔ادھر مصر کا کہنا ہے کہ وہ یکم رمضان سے قبل جارحیت کا سلسلہ روکنے کے لیے تمام فریقوں سے رابطوں میں مصروف ہے۔ اس سے قبل مصر نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پٹی پر فضائی حملے روک دے۔فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے ترجمان مصعب البریم نے "الحدث" چینل کے ساتھ گفتگو میں بتایا کہ تنظیم نے مصر کو باور کرا دیا ہے کہ واضح قواعد و ضوابط کی موجودگی کی صورت میں ہی حالات کو دوبارہ پرسکون بنانے یا مذاکرات کرنے کا موقع جنم لے سکتا ہے۔ادھر فلسطینی تنظیم فتح موومنٹ کے رہ نما حازم ابو شنب نے الحدث کو دیے گئے انٹرویو میں حماس تنظیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد قومی یک جہتی کے دھارے میں شامل ہو۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل کی جانب سے آئندہ پیش رفت نہایت شدید نظر آ رہی ہے۔یورپی یونین نے غزہ پٹی سے اسرائیل پر راکٹ باری کا سلسلہ فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یونین نے زور دیا ہے کہ صرف سیاسی حل ہی تشدد پر روک لگا سکتا ہے۔امریکا نے بھی غزہ پٹی سے اسرائیل کی جانب داغے جانے والے راکٹوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...