آئی پی ایل 2020: کوچ کمبلے نے کہا: کرس گیل کا کردار اہم ہوگا

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 9th September 2020, 8:25 PM | اسپورٹس |

دبئی،09/ستمبر(آئی این ایس انڈیا)کنگز الیون پنجاب کی نظر انڈین پریمیر لیگ کے 13 ویں سیزن میں پہلی بار ٹائٹل جیتنے پر ہے۔ انیل کمبلے کنگز الیون پنجاب کی کوچنگ کررہے ہیں، جبکہ کے ایل راہل کی شاندار فارم کو دیکھتے ہوئے کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انیل کمبلے نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سیزن میں 41 سالہ کرس گیل کا کردار اہم ہونے جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ انیل کمبلے نے بھی آئی پی ایل ٹیموں میں ہندوستانی کوچ نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انیل کمبلے آٹھ فرنچائز ٹیموں میں واحد ہندوستانی ہیڈ کوچ ہیں۔ کمبلے کو لگتا ہے کہ یہ اعداد و شمار ملک میں کوچنگ کی صحیح تصویر پیش نہیں کررہے ہیں۔ کمبلے نے کہاکہ میں آئی پی ایل میں مزید ہندوستانی کوچ دیکھنا چاہتا ہوں۔ میں آئی پی ایل میں بہت سے ہندوستانیوں کو ہیڈ کوچ کی حیثیت سے دیکھنا چاہتا ہوں۔گزشتہ دو سیزن کی طرح آئندہ آئی پی ایل میں 40 سالہ گیل کو مزید مواقع دینے پر بھی کمبلے نے کہاکہ گیل اس سیزن میں بھی لیڈرشپ گروپ میں شامل ہوں گے، جہاں ان کا کردار بہت اہم ہوگا، جیسے ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کے دوران ہوتا۔  گیل کے علاوہ گلین میکسویل، کرس جورڈن، جمی نیشام، نکولس پورن، مجیب زدران، ہارڈس ویل جون اور ساڑھے آٹھ کروڑ کی بولی کے ساتھ ٹیم میں شامل ہوئے شیلڈن کوٹریل غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔کمبلے نے بتایا ہے کہ گیل کا کردار اہم ہوگا۔ نوجوان کھلاڑی ان کے قائدانہ صلاحیتوں اور تجربے سے سیکھنا چاہیں گے۔ انہیں ہم صرف ایک بلے باز کی حیثیت سے نہیں دیکھ رہے ہیں، وہ نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...