تمام تجارتی مراکز میں ملاز مین کاویکسین لینا ضروری۔ نہ لینے والے افراد پر جرمانہ لگا یا جا ئے: گورو گپتا

Source: S.O. News Service | Published on 5th September 2021, 11:31 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،5؍ستمبر(ایس او  نیوز)بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) گورو گپتا نے کہا کہ ممکنہ تیسری لہر کی روک تھام کے لئے زیادہ بھیڑ جمع ہو نے والے مقا مات جیسے کمر شیل کامپلکس،شاپنگ مال،مارکیٹ اور تجارتی مراکز کے ملاز مین کو لاز می طور پر ویکسین لینا ہوگا۔

اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہو ئے انہوں نے اس بات کی جانکاری دی۔انہوں نے بتایا کہ شہر کے کمرشیل کامپلکس،صنعتی علاقوں،ہوٹلس سمیت دیگر اداروں کے مالکان کے ساتھ ورچوئل اجلاس منعقدکر کے انہوں نے یہ ہدایت دی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ شہر میں 74فیصد افراد نے پہلا اور26 فیصد افراد نے دوسرا ڈوز لیا ہے۔ تمام افراد کو دوسرا ڈوز لے کر کووِڈ کو قابو میں کرنے بی بی ایم پی کا تعاون کرنا چاہئے۔ شہر کے198وارڈز میں ہر دن ضرورت کے تحت ویکسین فراہم کئے جا رہے ہیں۔ان کے مطابق شہر میں ہر دن80سے90ہزار افراد کو ویکسین دیا جا رہا ہے۔

گورو گپتا نے بتا یا کہ شہر میں ویکسین کی کو ئی قلت نہیں ہے۔جن افراد نے دوسرا ڈوز نہیں لیا ہے انہیں چاہئے کہ وہ قریبی پرائمری ہیلتھ سنٹر،ویکسی نیشن سنٹریا بی بی ایم پی اسپتالوں میں پہنچ کر ویکسین لیں۔ انہوں نے بتا یا کہ بی بی ایم پی صدر دفتر میں بھی ویکسین کیمپ شروع کیا گیا ہے، جہاں مفت ویکسین دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمر شیل کامپلکس،صنعتی علاقوں،ہوٹلوں،بار اینڈ ریسٹورنٹ، کمپنیوں اور اداروں کے دفاتر میں کام کرنے والے ملاز مین کو لاز می طور پر دوسرا ڈوز لینا ضروری ہے۔ اس معا ملہ میں غفلت برتنے پر متعلقہ مالکان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے بتا یا کہ ویکسین نہ لینے والے افراد کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے بی بی ایم پی مارشلزکمرشیل کامپلکس،صنعتی علاقوں،ہو ٹلوں،بار اینڈ ریسٹورنٹ،نجی کمپنیوں سمیت دیگر اداروں کے دفاتر کا دورہ کر کے ویکسین لیے جانے کے تعلق سے جانچ کریں گے۔انہوں نے بتا یا کہ ملازمین کودوسرا ڈوز لیے جانے کے تعلق سے رپورٹ دکھانی ہوگی ورنہ ملاز مین پر جرمانہ لگا یا جائے گا۔گورو گپتا نے بتا یا کہ ترقیاتی ممالک میں ابھی بھی کووِڈموجودہے۔اسرائیل، امریکہ،انگلینڈ سمیت دیگر ممالک میں نئے طرز کا کووِڈ دکھائی دیا ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ اگر ہم کووِڈ ضوابط پر سختی سے عمل کریں تو اس پر قابو پا یا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ مارکیٹ علاقوں میں عوامی مقامات پر عوام کی بھیڑ دکھائی دینے لگی ہے۔عوام کو چاہئے کہ وہ سماجی دوری اختیار کر تے ہو ئے سینی ٹائیزر کا استعمال کریں اور ماسک کا لاز می طور پر استعمال کیا جائے۔گورو گپتا نے بتا یا کہ اگر کووِڈ ضوابط پر عمل نہیں کیا گیا تو حالات کافی ابتر ہو سکتے ہیں۔انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ وہ ویکسین لینے میں دلچسپی دکھا ئیں۔

انہوں نے کہا کہ بی بی ایم پی نے شہر میں 8تا10کووڈ کیئر سنٹرز قائم کر رکھے ہیں،جہاں کووڈ مریضوں کاعلاج کیا جا رہا ہے۔ ان کیئر سنٹرز میں فراہم کی جانے والی غذا معیاری نہ ہو نے کی انہیں شکایتیں موصول ہو رہی ہیں۔اس سلسلہ میں جانچ کر کے اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...