کمٹہ :بیچ سڑک پرالٹ گیاگیس ٹینکر ۔ ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا۔گیس اخراج کے پیش نظر اطراف کے مکانات کیے گئے خالی 

Source: S.O. News Service | Published on 27th September 2020, 12:04 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ،27؍ستمبر (ایس او نیوز) کمٹہ تعلقہ کے ہندیگون علاقے میں نیشنل ہائی وے 66 پر ایک گیس سے بھرا ہوا ٹینکر الٹ گیا جس کے بعد گیس کے اخراج کا خطرہ دیکھتے ہوئے موٹر گاڑیوں کی آمد وفت کا رخ موڑنے کے علاوہ اطراف میں موجود مکانات سے  100سے زائد خاندانوں کو دوسرے محفوظ مقامات پر منتقل کروایا گیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق منگلورو سے ہبلی جانے والا ہندوستان پٹرولیم کا ٹینکر سنیچر کے دن صبح میں بے قابو ہوکربیچ سڑک پرہی الٹ گیا تھا۔اس کے بعد وقفے وقفے سے اس میں سے تھوڑی مقدار میں گیس خارج ہونے لگی ۔فوری طور پر پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر حفاظتی اقدامات کیے۔

دوسری طرف سڑک پر گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی گئی تو تقریباً 4کلومیٹر تک گاڑیوں کی قطار لگ گئی۔ پھر پولیس نے چنداور کے پاس سے موٹر گاڑیوں کا رخ موڑ دیا ۔  سنیچر کی رات کو  2خالی ٹینکروں کے ساتھ منگلورو سے ٹیکنیکل ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور سڑک پرپڑے ہوئےٹینکر سے گیس خالی کرنے اور سڑک  پر سے اس کو ہٹانے کی کارروائی شروع کی جو اتوار کے دن صبح تک چلنے کا امکان تھا ، اس کی وجہ سےکسی بڑے المناک حادثے کے امکانات پیدا ہو گئے تھے ۔ لہذا پولیس نے لاؤڈ اسپیکر پر علاقے کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں یہاں سے وقتی طور پر گھر خالی کرکے محفوظ مکانات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایات دیں۔اس طرح الوی کوڈی اور ہندیگون علاقے سے لوگ  دوسرے مقامات پر رہائش پزیر اپنے اپنے رشتے داروں یا جان پہچان والوں کے مکانات میں چلے گئے۔

یاد رہے کہ 2015 میں ہی کمٹہ کے برگی علاقے میں اسی قسم کا ایک بھیانک حادثہ پیش آیا تھا  میں گیس ٹینکر سڑک پر الٹنے کے بعد اس سے خارج ہونے والی گیس سے قریب کے مکانات میں دھماکے ہوئے تھے اور آگ لگنے کی وجہ سے 14افراد کی موت واقع ہوگئی تھی۔اس کے بعد بھی کئی مرتبہ کمٹہ میں اور خاص کرکے ہندیگون علاقے میں گیس ٹینکر سڑک پر الٹ جانے کے حادثے پیش آتے  رہے ہیں، اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔