گارگی کالج دست درازی: سپریم کورٹ کا عرضی پر سماعت سے انکار، ہائی کورٹ جانے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 14th February 2020, 12:56 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،13/فروری(ایس او نیوز/یو این آئی) سپریم کورٹ نے دہلی یونیورسٹی کے گارگی کالج میں طالبات سے دست درازی معاملے کے تعلق سے جمعرات کے روز عرضی گزار کو دہلی ہائی کورٹ جانے کا مشورہ دیا۔ عرضی گزار وکیل منوہر لال شرما نے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس سوریہ كانت کی بنچ کے سامنے معاملے کا خصوصی ذکر کر کے فوری طور پر سماعت کی درخواست کی تھی۔ جسٹس بوبڈے نے منوہر لال شرما سے کہا کہ وہ اپنی عرضی لے کر دہلی ہائی کورٹ جائیں۔

منوہر شرما نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرکے معاملے کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے جانچ کرانے کی ہدایت دینے کے لئے عدالت سے درخواست کی تھی۔ عرضی میں کہا گیا تھا کہ کالج میں سالانہ تقریب کے دوران ادھیڑ عمر کے لوگوں نے گھس کر کئی گھنٹوں تک طالبات سے چھیڑ چھاڑ کی ہے، جبکہ نہ تو کالج انتظامیہ، نہ ہی وہاں تعینات پولیس افسران نے ان شرپسندوں کے خلاف کوئی کارروائی کی۔

درخواست گزار نے اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کرائے جانے کے علاوہ تمام ویڈیو فوٹیج، کالج اور باہر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج ضبط کرنے کی ہدایت دینے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

واضح ر ہے کہ دہلی کے گارگی کالج کی طالبات نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ چھ فروری کو شراب پی کر کچھ باہری لوگ کالج کیمپس میں گھس گئے، جنہوں نے لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور بدتمیزی کی۔ گارگی کالج میں تین روزہ منعقد سالانہ تقریب کے آخری دن یہ واقعہ پیش آیا۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...