بھٹکل ہیبلے پنچایت علاقہ میں کچرا نکاسی کا مسئلہ ۔ حنیف ویلفیئر ایسو سی ایشن نے اے سی کو دیا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | Published on 23rd September 2021, 2:25 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل، 23؍ ستمبر (ایس او نیوز)  ہیبلے گرام پنچایت کے حنیف آباد، رحمت آباد، ماسٹر کالونی، طلحہ کالونی، سرگنڈی مندر روڈ اور مینا روڈ وغیرہ پر سڑک کنارے کچروں کا ڈھیر جمع  ہونے اور پنچایت کی طرف سے اس کی نکاسی کا انتظام نہ کرنے کے خلاف حنیف ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر بھٹکل کو میمورنڈم دیا گیا ۔
    
میمورنڈم میں یاد دلایا گیا ہے کہ ابھی 20 دن قبل بھی اس ضمن میں میمورنڈم دیا گیا تھا مگر اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔ اسی طرح ماضی میں بھی کئی مرتبہ اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے میمورنڈم دئے گئے ہیں ، لیکن کچرا نکاسی کا کوئی مستقل انتظام نہیں کیا  گیا ہے ۔ سڑک کنارے کچرا جمع ہونے سے علاقہ میں کتوں اور جنگلی سووروں  کی بھرمار ہوگئی ہے جس سے راہگیروں کو بڑی دشوایاں ہوتی ہیں اس کے علاوہ عوام کی صحت کے لئے خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
    
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ویمنس سینٹر کی طرف سے حنیف آباد علاقہ سے کچرا ہٹانے کے لئے عطیہ دئے گئے رکشہ کا استعمال اس علاقہ میں نہیں ہورہا ہے اس کے بجائے وہ رکشہ دوسرے علاقوں سے کچرا ہٹانے کے کام میں مصروف دیکھا گیا ہے ۔ کچرا نکاسی مرکز کے لئے زمین منظور ہوئے ایک سال کا عرصہ ہوگیا ۔ لیکن پنچایت کی طرف سے اس سمت میں کوئی کام نہیں کیا گیا ہے ۔
    
میمورنڈم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہیبلے گرام پنچایت کو سب سے زیادہ آمدنی حنیف آباد وارڈ سے ہوتی ہے لیکن  پنچایت کی طرف سے  پانی کی فراہمی،لائبریری اور کچرا نکاسی جیسی کوئی سہولت اس علاقہ میں دستیاب نہیں ہے ۔ اس میمورنڈم کو حنیف ویلفیئر ایسوسی ایشن اور اس علاقے کی پانچ مسجدوں کے علاوہ موگیر کیری کے عوام کی طرف سے دئے جانے کی بات کہتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور کچرا نکاسی کا مسئلہ حل کیا جائے ۔

 

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...