بھٹکل میں اسکوٹر کی ڈکی سے گانجہ برآمد؛ فیڈریشن سمیت تنظیم کے ذمہ داران نے پولس سے کیا گانجہ سپلائی کرنےوالوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th February 2019, 3:04 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 10/فروری (ایس او نیوز) یہاں ایک اسکوٹر کی ڈکی میں گانجہ برآمد ہونے کے بعد بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے نوجوانوں نے فوری پولس کو واقعے کی جانکاری دیتے ہوئے  گانجہ سپلائی کرنے والوں پر سخت کاروائی کرنے اور اس کے پورے نیٹ ورک کو  بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ واردات سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب قریب بارہ بجے پیش آئی۔

اطلاع کے مطابق کوالٹی ہوٹل کے قریب نیشنل ہائی وے پر ایک لاری نے ایک اسکوٹر کو  ٹکر دی تھی ، حادثے میں ایک نوجوان جس کی شناخت عمران شیخ (35) کی حیثیت سے کی گئی ہے، حادثے میں زخمی ہوکر روڈ کے بیچوں بیچ  گرا تو  موقع پر موجود نوجوانوں نے اسے اُٹھا کر فوری کنارے کیا، پل بھر میں  بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر امتیاز اُدیاور اور جنرل سکریٹری محمد نصیف خلیفہ سمیت  کافی نوجوان بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے اور عمران کو بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا، اس دوران بعض نوجوانوں نے محسوس کیا کہ زخمی نوجوان نشے کی حالت میں ہے تو انہوں نے فوری اسکوٹر کی تلاشی لی، جس کے بعد حیرت انگیز طور پر اس بات کا انکشاف ہوا کہ متعلقہ نوجوان کے اسکوٹر کی ڈکی میں گانجہ کی بیگ موجود ہے۔واقعے کی جانکاری ملتے ہی قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری بھی موقع پر پہنچ گئے۔

اسکوٹر کی ڈکی میں گانجہ ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولس بھی جلد ہی جائے وقوع پر پہنچ گئی اور اسکوٹر کو اپنی تحویل مٰیں لیتے ہوئے  ٹاون پولس تھانہ لے گئے۔ البتہ رات دیڑھ بجے  تک انتظار کے باوجود پولس کے اعلیٰ حکام پولس اسٹیشن نہیں پہنچے۔

اُدھر حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کو زائد علاج کے لئے کنداپور روانہ کیا گیا، جس کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ اُس کے سر کو چوٹ لگی ہے۔

اسکوٹر سے گانجہ برآمد ہونے پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے فیڈریشن سمیت تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری نے پولس کے اعلیٰ حکام سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور گانجہ سپلائی کرنے والے پورے نٹ ورک کو بے نقاب کرنے اور اس نٹ ورک سے منسلک تمام لوگوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مانگ کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔