کانپور انکاؤنٹر: آٹھ پولس اہلکاروں پر گولی برسانے والے وکاس دوبے کا ایک اور ساتھی گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 24th July 2020, 8:59 PM | ملکی خبریں |

کانپور،24؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے مارے گئے ہسٹری شیٹر وکاس دوبے کے مزید ایک ساتھی شیوم دوبے کو گرفتار کر لیا ہے۔ وکاس دوبے نے 3 جولائی کو بکرو گاؤں میں 8 پولس اہلکاروں کا قتل کر دیا تھا۔ ایس ٹی ایف کے اے ایس پی وشال وکرم سنگھ نے اس تعلق سے کہا کہ 24 سالہ شیوم دوبے الیکٹرانک ثبوتوں کے مطابق حملے کے دن وہاں تھا۔ اس کے علاوہ پہلے سے گرفتار ہو چکے وکاس دوبے گروہ کے دیگر اراکین نے بھی اس بارے میں بیان دیے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق شیوم کو جمعرات کی شب کانپور واقع چوبے پور پولس اسٹیشن کے پاس گادی صابن کارخانے سے گرفتار کیا گیا۔ شیوم مبینہ طور پر ہردوئی میں اپنے ماما کے گھر چھپا ہوا تھا۔ پولس کے ذریعہ ٹریک کیے جانے کے بعد اس نے اپنی جگہ بدل لی تھی۔ بعد میں ایک مخبر سے اس کے کانپور میں ہونے کی اطلاع ملی۔

ایس ٹی ایف کے مطابق 3 جولائی کو پولس پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کی گئی ڈبل بیرل بندوق پہلے ہی پولس ضبط کر چکی ہے۔ شیوم دوبے سے پہلے ایس ٹی ایف نے دیا شنکر اگنیہوتری، شیامو واجپئی، جہان یادو اور ششی کانت کو گرفتار کیا تھا۔ اس سے قبل وکاس دوبے اور اس کے پانچ ساتھیوں پربھات مشرا، امر دوبے، بوان دوبے، پریم پرکاش پانڈے اور اتل دوبے 3 جولائی سے 10 جولائی کے درمیان الگ الگ انکاؤنٹرس میں مارے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...