گنگولی کی توحید ویمن ڈگری کالج میں محکمہ پولس کے اشتراک سے انسداد جرائم پروگرام کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th December 2021, 7:55 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

گنگولی:24؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز) توحید ویمن ڈگری کالج گنگولی کے شعبہ انٹرنل کوالٹی ایشورنس سیل (IQAC)اور محکمہ پولس کے اشتراک سے 23دسمبر 2021بروز جمعرات کو توحید آڈیٹوریم میں انسداد جرائم کے متعلق پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

کنداپور کے ڈی وائی ایس پی مسٹر شری کانت نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئےسائبرکرائم، نارکوٹکس اور موٹر وھیکل جرائم کے متعلق مفصل روشنی ڈالی اور متعلقہ جرائم کی روک تھام کے لئے کیا طریقے اپنانے ہیں ، جرم ہونے پر کونسی اور کتنی سزا ملے گی وغیرہ پر بات کی۔ گنگولی پولس تھانہ کے پی ایس آئی ننجا نائک نے نابالغ بچوں کےساتھ ہونے  والے پوکسو ، عصمت دری ، بدسلوکی  جیسے جرائم کا احاطہ کرتےہوئے طالبات کو ایسی حرکتوں سے دور رہنے کی صلاح دی۔

توحید ٹرسٹ کے ایگزکٹیو ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد امجد نے سائبر، انٹرنیٹ اور سوشیل میڈیا کےذریعے ہونے والے جرائم کو بیان کرتے  ہوئے طلباسے درخواست کی کہ وہ ڈیجٹیل ڈیوائز اور مشکوک پیش کشوں کا شکا ر نہ بنے۔ جماعت المسلمین گنگولی کے صدر پی ایم حسینار نے اپنے خطاب میں کہاکہ 14سوسال پہلے ہی اسلام نے جرائم سے اجتناب اور ا س کے ذریعے معاشرے پر ہونے والے برے اثرات کو تفصیلی طورپر بیان کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے سبھی طبقات اور دھرموں کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی مقدس کتابوں کا مطالعہ کریں اور سماج میں امن اور ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزاریں۔

اس کے بعد پولس افسران اور طلبا کے درمیان تبادلہ خیال اور سوال جواب کا سیشن ہوا۔ جس میں طلبا کی طرف سے پوچھے گئے سوالات اور خدشات کا تشفی بخش جواب دیا گیا۔ توحیدٹرسٹ کے خازن عبدالحمید شیخ نے پروگرام کی صدارت کی۔

پروگرام کا آغاز محترمہ اقصیٰ کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ محترمہ عائشہ ہانیہ اور محترمہ فاطمہ نے بالترتیب کنڑا اور انگریزی میں ترجمہ پیش کیا۔ ایڈمنسٹریٹر اختر احمد خان اور محترمہ صفا سعید  نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ محترمہ صفا سعید نے کالج کی پرنسپال آشا نائک نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ محترمہ اسمیہ مولانا نے شکریہ کلمات پیش کئے اور محترمہ خولہ قاضی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔  محمد ابراہیم چوگلے ، منیر احمد خان اورمطہر ایم ایچ ڈائس پر موجود تھے۔ پروگرام میں انتظامیہ کے اراکین، پرنسپلز، صدور مدرس اور توحید اداروں کاعملہ ، والدین و سرپرست ، شہر کی معزز شخصیات سمیت کالج کی سیکڑوں طالبات شریک تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔