کاروار میں ضلع انچارج وزیر ششی کلا کا بیان:’صفائی مہم‘گاندھی جینتی تک ہی محدود نہ کریں بلکہ اسے مسلسل جاری رکھا جائے

Source: S.O. News Service | Published on 2nd October 2019, 5:51 PM | ساحلی خبریں |

کاروار2/اکتوبر(ایس او نیوز)رویندرا ناتھ ٹیگور ساحل پر 150ویں گاندھی جینتی کے حوالے سے ’صفائی مہم‘ کا آغاز کرتے ہوئے ضلع انچارج وزیرششی کلا جولّے نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے معاملے کو کسی ایک دن کے لئے محدود نہ کریں بلکہ اسے مسلسل جاری رکھیں۔

ششی کلا نے اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار برسوں سے گاندھی جینتی کے موقع پر صفائی مہم چلانے کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ امسال سے اس کے ساتھ پلاسٹک فری ماحول بنانے کا نشانہ چن لیا گیا ہے۔ صرف حکومت کے احکام سے پلاسٹک پر قابو پانا ممکن نہیں ہے۔ اس میں عوام کو پوری طرح ساتھ نبھانا چاہیے۔ہر ایک کو اپنی خوشی اورجذبے کے ساتھ اس مہم سے جڑ جانا چاہیے۔آزاد گاؤں اور صاف گاؤں مہاتما گاندھی کا سپنا تھا۔ اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری جیسے قائدین کے اصولوں کو اپنانے سے ہی ان کی جینتی منانے کا مقصد پورا ہو سکتا ہے۔

اس پروگرام کی صدارت کاروار کی رکن اسمبلی روپالی نائک نے کی۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی نے جو صاف ستھرے دیش کا خواب دیکھا تھا اسے پورا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اسے صرف ایک دن کے لئے نہیں بلکہ ہر دن دھیان میں رکھنا ہوگا۔ مختلف سماجی اور غیر سرکاری تنظیموں کے ذمہ داران، کارکنان، طلبہ، اساتذہ، ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت، شہری بلدیہ اور دیگر سرکاری محکمہ جات کے افسران نے صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ 

اس موقع پر کاروار تعلقہ پنچایت صدر پرمیلا نائک، ضلع ڈی سی ڈاکٹر ہریش کمار، ضلع پنچایت چیف ایکزیکٹیو آفیسر ایم روشن، ضلع ایس پی شیوپرکاش دیوراج، بدلیہ کمشنر ایس یوگیشور وغیر ہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی