بھٹکل انجمن ڈگری  کالج، پی یوکالج اور بائز ہائی اسکول کے زیر اہتمام گاندھی جینتی کےموقع پر صفائی مہم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd October 2019, 8:27 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:02؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے زیر سرپرستی چلنے والے انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر، انجمن  پی یوکالج اور انجمن بائز ہائی اسکول کی جانب سے الگ الگ مقامات پر 150ویں گاندھی جینتی کےموقع پر صاف صفائی مہم منائی گئی ۔

انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے این سی سی اور این ایس ایس شعبہ جات کے تعاون سے کالج اسٹاف اور طلبا نے صبح 08-30بجے سے  جالی سمندر ساحل  اور کالج صحن کی صفائی کی گئی  اور سرکاری اسپتال پہنچ کر اسپتال کے مریضوں میں پھلوں کی تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر کالج پرنسپال پروفیسر مشاق احمد شیخ، پروفیسر شوکت علی عطار، پروفیسر اے ایم ملا، پروفیسر ایم ایم جمعدار، پروفیسر انڈیکر ،این ایس ایس آفیسر پروفیسر آر ایس نایک،  این سی سی افسر ذوالفقاراحمد سمیت کئی لکچررس اور طلبا موجود تھے۔

انجمن پی یوکالج بھٹکل کی جانب سے کالج اسٹاف اور طلبا نے صحن کی صفائی کی۔ صبح 9بجے سے ہی کالج صفائی مہم شروع ہوکر دوپہر تک جاری رہی۔ اس موقع پر کالج پرنسپال محمد یوسف کولا، نائب پرنسپال عبدالرحیم خان، اسٹوڈنٹس ویلفئیر آفیسر کرن دیواڑیگا،جی این یاجی ، ونود منجوناتھ نائک سمیت کئی لکچررس و طلبا نے صفائی میں شریک تھے۔

انجمن بائز ہائی اسکول بھٹکل کی جانب سے اساتذہ اور طلبا نے ہائی اسکول صحن اور انجمن آباد روڈ کی صفائی مہم انجام دی۔ اساتذہ و طلبا نے صفائی کے متعلق حلف لیا۔اس موقع پر ہائی اسکول کے صدر مدرس عبداللہ عمر رکن الدین، سنئیر اساتذہ جمیل احمد شریف، مولانا عبدالحفیظ مفتاحی سمیت کئی اساتذہ و طلبا شریک تھے۔  

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 جنوری کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...