گڈکری کا افسر ان کو انتباہ:8 دن میں کام مکمل کریں ، نہیں تو ’لوگوں‘ سے کہہ کر پٹائی کرا دوں گا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th August 2019, 12:37 PM | ملکی خبریں |

ئی دہلی، 19 اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر نتن گڈکری کا ایک پروگرام میں دیا بیان شہ سرخیوں میں ہے۔انہوں نے افسروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے 8 دن میں یہ کام مکمل نہیں کیا تو وہ لوگوں سے کہیں گے کہ قانون نظام ہاتھ میں لے کر دھنائی کر دو۔یہ باتیں نتن گڈکری نے چھوٹی صنعت کے ناگپور میں منعقد قومی اجلاس میں کہی۔وہ دراصل لال فیتاشاہی پر ناراضگی کا اظہار کر رہے تھے۔ایم ایس ایم ای سیکٹر میں کام کرنے والے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے وابستہ تنظیم چھوٹی صنعت بھارتی کے پروگرام میں نتن گڈکری نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں کچھ افسران کو خبردار کیا کہ اگر کچھ معاملات نہیں سلجھتے ہیں تو وہ لوگوں سے کہیں گے کہ دھنائی کر دو۔نتن گڈکری نے کہاکہ ہمارے پاس یہ لال فیتاشاہی کیوں ہے،یہ سب انسپکٹر کیوں آتے ہیں،وہ رشوت لیتے ہیں،میں ان کے منہ پر کہتا ہوں کہ آپ سرکاری نوکر ہیں، میں عوام کی طرف سے منتخب کیا گیا ہوں،میں نے لوگوں کو جوابدہ ہوں،اگر آپ چوری کرتے ہیں، تو میں کہوں گا کہ آپ ایک چور ہیں۔نتن گڈکری نے اس دوران کہاکہ آج میں نے آر ٹی او دفتر میں ایک میٹنگ کی، جس میں ڈائریکٹر اور نقل و حمل کمشنر نے شرکت کی،میں نے ان سے کہا کہ آپ آٹھ دن کے اندر اندر اس مسئلہ کو حل کریں، بہ صورت دیگرمیں لوگوں کو قانون ہاتھ میں لے کر دھنائی کرنے کو کہوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے اساتذہ نے یہ سکھایا ہے کہ اس نظام کو باہر پھینک دو جو انصاف نہیں دیتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...