انسدادتبدیلی مذہب بل لایانہیں جاتاتوکرناٹک والے مرجاتے؟ انتخابات کے پیش نظرہندوووٹ بینک کی کوشش کی گئی ہے؟پرمیشور

Source: S.O. News Service | Published on 29th December 2021, 11:27 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29؍دسمبر(ایس او نیوز)سابق نائب وزیراعلیٰ جی پرمیشورنے ریاستی حکومت کوشدید تنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ انسدادتبدیلی مذہب مسودہ قانون لایانہیں جاتاتوکیاکرناٹک ڈوب جاتا؟کیاریاست کے عوام مرجاتے؟ایسی کونسی ایمرجنسی تھی یہ قانون لانے میں؟ تمام ذاتوں اوردھرموں کومتحدکرنے کی بجائے عوام کے جذبات کو مشتعل اوربرانگیختہ کرنے کاکام کیاجارہاہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ریاست میں بہت سارے زندہ اورسلگتے مسائل ہیں،ان مسائل کوحل کرنے کی بجائے انسدادتبدیلی مذہب بل ترتیب اورپیش کرنے کی ضرورت کیاتھی؟۔ بروزمنگل منڈیاضلع کے مدورٹاؤن کے شیوپورمیں واقع ستیہ گرہ سودھامیں کانگریس کے یوم تاسیس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جی پرمیشورنے کہاکہ انتخابات بالکل سامنے ہیں۔اس لیے ہندوؤں کو متحد کرناہے، عیسائیوں، مسلمانوں اوردیگر مذہب والوں کوالگ الگ کرناہے،اس مقصدکے پیش نظربی جے پی والے انسدادتبدیلی مذہب قانون کوپیش کیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...