اڈپی ضلع کے نئے ڈپٹی کمشنرکی حیثیت سے جی جگدیشا نے لیا چارج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd August 2019, 1:41 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی 22/اگست (ایس او نیوز)ضلع ڈی سی کے بطورہیپسیبا رانی کورلا پتی کے تبادلے کے بعد اڈپی ضلع کے نئے ڈپٹی کمشنر کے طور پر جی جگدیشا نے چارج سنبھالا ہے۔

 جگدیشا اس سے قبل2006میں اڈپی میں اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔اس کے بعد ساونور، سرسی، ہاویری، میسورو اور بنگلورو میں انہوں نے مختلف عہدوں پر فرائض انجام دئے ہیں۔وہ ماضی میں وزیر جنگلات کے پرسنل سیکریٹری اور ہاسن اور کولار میں ضلع پنچایت کے سی ای او کے طور پر بھی فرائض انجام دئے ہیں۔

عہدے کاچارج لینے کے بعد انہوں نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”میرا تبادلہ تیسری مرتبہ ہوا ہے۔ میں نے ریوینیو سے متعلقہ بہت سے مسائل کو حل کیا ہے۔جب ہیم لتا ڈپتی کمشنر تھیں تو میں نے ضلع پنچایت کی سرگرمیوں سے متعلق بھی مجھے کچھ جانکاری حاصل کی ہے۔ میں نے اڈپی کے مسائل کا جائزہ لیا ہے۔ دراصل اڈپی ضلع میں میرا تبادلہ گزشتہ سال ہی ہونے والا تھا۔ مجھے اڈپی اس لئے پسند ہے کیونکہ یہ ایک مضبوط اور قانونی طور پر بالکل درست انداز میں وضع کیا گیا ضلع ہے۔یہاں سے مجھے جو کچھ سیکھنے کو ملے گا وہ میرے مستقبل میں بہت کام آئے گا۔“

 اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ودیا کماری اور دیگر افسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔