کرناٹک: خطرے میں کانگریس - جے ڈی ایس اتحاد؟ دیوے گوڑا نے کہا - کانگریس اعلیٰ کمان طے کرے گا مستقبل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th July 2019, 11:44 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29؍جولائی (ایس او نیوز) جنتا دل (سیکولر) کے سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڑا نے اتوارکو کہا کہ کانگریس کے ساتھ ان کی پارٹی کے اتحاد کا مستقبل اس بات پرمنحصرکرے گا کہ سب سے پرانی پارٹی کانگریس کا اعلیٰ کمان اپنی پارٹی کے ریاستی قیادت کے مشورہ پرکیا فیصلہ لیتا ہے۔  سابق وزیراعظم نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کے بیٹے اورسابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی نہیں بلکہ کانگریس قانون سازپارٹی کے لیڈرسدا رمیا اسمبلی میں باضابطہ طورپراپوزیشن کے لیڈرہوں گے۔

دیوے گوڑا نے نامہ نگاروں سے کہا 'اس اتحاد کا مستقبل اس بات پرمنحصرکرے گا کہ کانگریس اعلیٰ کمان اپنی پارٹی کے لیڈروں کے مشورہ پرکیا فیصلہ لیتا ہے'۔ انہوں نے کہا کہ میں اس پرابھی کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ 'کمارا سوامی آفیشیل طورپراپوزیشن کے لیڈرنہیں ہیں۔ یدی یورپا حکومت کے تین سال 8 ماہ کے لئے سدارمیا آفیشیل طورپراپوزیشن کے لیڈرہوں گے۔ دیوے گوڑا نے کہا کمارسوامی ایک سیاسی جماعت کے اراکین اسمبلی کے لیڈرہیں۔

ریاستی کانگریس صدرنے کچھ بھی بولنے سے کیا انکار: کرناٹک میں کانگریس - جے ڈی ایس حکومت کے گرنے کے ایک دن بعد کمارا سوامی سمیت اتحاد کے کسی بھی لیڈرنے اس اتحاد کے مستقبل پرکچھ بھی کہنے سے انکارکردیا تھا۔ ریاستی کانگریس صدردنیش گنڈوراو نے بھی کہا تھا کہ اتحاد پراعلیٰ کمان فیصلہ لے گا، ریاستی یونٹ اس کے حکم پرعمل کرے گی۔ خاص طورپرمیسورحلقے میں ایک دوسرے کی حریف سمجھی جانے والی کانگریس اورجے ڈی ایس نے مئی 2018 میں معلق اسمبلی ہونے کے بعد اتحادی حکومت بنانے کے لئے ہاتھ ملایا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...