’شمشان اور قبرستان دونوں... جو کہا سو کیا‘ راہل گاندھی کا وزیر اعظم مودی پر طنز

Source: S.O. News Service | Published on 18th April 2021, 12:33 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 18؍اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں کورونا وائرس کا بحران شدت اختیار کر رہا ہے اور بڑی تعداد میں لوگوں کی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔ ملک کے کئی شہروں میں شمشانوں اور قبرستانوں میں بڑی تعداد میں میتوں کی آخری رسومات ادا ہو رہی ہیں۔

دریں اثنا، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کے ایک پرانے بیان کے حوالہ سے ان پر طنز کیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ ”شمشان اور قبرستان دونوں... جو کہا سو کیا۔“خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات کے دوران شمشان اور قبرستان کے حوالہ سے بیان دیا تھا جو کافی زیر بحث رہا تھا۔ وزیر اعظم مودی نے 19 فروری 2017 کو فتح پور میں منعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا، ”اگر گاؤں میں قبرستان بنتا ہے تو شمشان بھی بننا چاہیے۔ اگر رمضان میں بجلی آتی ہے تو دیوالی پر بھی آنی چاہیے۔“ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم کے اسی بیان کی بنیاد پر اب ان پر حملہ بولا ہے۔

قبل ازیں راہل گاندھی نے اپنے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا، ”مرکزی حکومت کی کووڈ حکمت عملی، اٹیج 1- تغلقی لاک ڈاؤن۔ اسٹیج 2- گھنٹی بجاؤ۔ اسٹیج 3- پربھو کے گْن گاؤ۔“اپنے ایک اور ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے اسپتالوں میں بدانتظامی کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا، ”نا ٹسٹ ہے نا اسپتال میں بیڈ، نا وینٹی لیٹر ہے، نا آکسیجن، ویکسین بھی نہیں ہے۔ بس ایک اتسو کا ڈھونگ ہے۔ کیا وزیر اعظم کو پروا ہے۔‘

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...