بھٹکل میں موسلادھار بارش کاسلسلہ جاری، حنیف آباد کی سڑک تالاب میں تبدیل؛ کئی مکانوں میں پانی داخل ہونے کی شکایتوں کے بعدتحصیلدار کا دورہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th July 2019, 9:28 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:20؍جولائی  (ایس اؤ نیوز)گزشتہ دو دنوں سے برس رہی بارش کے نتیجےمیں تعلقہ کے ہیبلے گرام پنچایت حدود کے حنیف آباد کی سڑک تالاب میں تبدیل ہونے کے ساتھ ساتھ  سڑک پر جمع  پانی پاس پڑوس کے گھروں میں بھی  گھسنے سے عوام پریشانی میں مبتلا دیکھے گئے۔ 

اطلاع پاتے ہی تحصیلدار وی پی کوٹرلّی نے جائے وقوع کا دورہ کرتےہوئے عوام کی شکایات کو سماعت کیا۔ اس کے بعد پنچایت عملے کو وہاں بلا  کر پانی  کے بہاؤ کے  لئے راستہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں علاقے کے عوام نے راحت کی سانس لی۔

تعلقہ بھر میں جمعہ کی صبح سے سنیچر کی صبح تک 94 ملی میٹر بارش ریکارڈ  کی گئی ہے۔ اس سال اب تک  1590 ایم ایم  بارش   تک کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو تین دنوں تک مزید بارش جاری رہنے کے امکانات ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...