متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں شدید بارش، ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 28th July 2022, 10:58 PM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دبئی،28؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں شدید بارشوں اور ان سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری نجی اور سرکاری ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے ہی اپنا کام جاری رکھیں۔ بدھ کے روز شمالی ریاست میں شدید بارشوں کے سبب شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے سبب کئی شہریوں کو اپنے گھر خالی کرنا پڑے۔

امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی 'وام' کے مطابق امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد نے فجیرہ کے تمام ہوٹلوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو اپنے خالی کمروں میں پناہ دیں۔ اس کے علاوہ شیخ محمد نے امارات کی وزارت کمیونٹی ڈیولپمنٹ کو بھی ہدایت جاری کی کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے عارضی شیلٹرز قائم کئے جائیں۔

یو اے ای کی کابینہ نے بدھ کی رات کو ایک اجلاس میں وزیر توانائی اور انفراسٹرکچر سہیل المزروعی کی صدارت میں ایمرجنسی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے جو فجیرہ میں تمام معاملات کی نگرانی کرے گی۔ جمیرہ میں آج جمعرات کو بھی بارش جاری رہنے کا قوی امکان ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سعودی عرب میں تیز ترین ٹرین کا منصوبہ: جدہ سے مکہ کا سفر صرف 5 منٹ میں

سعودی عرب نے ایک ہزار 78 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی انتہائی تیز رفتار ٹرین کا منصوبہ بنالیا 'ورجن ہائپرلوپ’ نامی برق رفتار ٹرین کی مدد سے اب 80کلومیٹر جدہ سے مکہ اور مکہ سے جدہ تک کا سفر 5 منٹ تک کے معمولی وقت میں ممکن ہو سکے گا جبکہ ریاض سے جدہ کا سفر ایک گھنٹے سے بھی ...

بھٹکلی طالبہ کی دبئی میں شاندار کامیابی؛ خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا

دبئی میں زیر تعلیم بھٹکل کی طالبہ عائشہ ہِبا برماور نے گریڈ۔10 کے مساوی سمجھے جانے والے انٹرنیشنل GCSE لیول کے امتحان میں امتیازی نمبرات کے ساتھ شاندار کامیابی درج کرنے پر انٹرنیشنل اسکول آف کریٹیو سائنس کی طرف سے بیم ہائی ایچیور ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

مسقط میں پھنسی 8 ہندوستانی خواتین کی وطن واپسی، مزید 18 کی واپسی کے لیے کوششیں جاری

کئی بار خلیجی ممالک میں ملازمت کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دہی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے ہی کچھ معاملات پنجاب کی خواتین کے ساتھ پیش آئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھوکہ دہی کی شکار اور مسقط میں پھنسی کچھ خواتین کو وزارت خارجہ کی کوششوں کے بعد وطن واپس لایا گیا ہے۔ اب تک پنجاب کی ...

سعودی عرب نے ختم کیا ویزا اسٹیکر کا نظام، ہندوستان سمیت 7 ممالک میں ای ویزا متعارف

سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے سات ممالک میں ویزا اسٹیکروں کی جگہ الیکٹرانک ویزے متعارف کرانے کااعلان کیا ہے۔ وزارت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان، متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، بنگلہ دیش، فلپائن اور انڈونیشیا میں مملکت کے سفارتی مشنوں میں یکم مئی سے کیوآرکوڈ کے ...

سوڈان سے ہندوستانیوں کا انخلاء جاری؛ واپس انڈیا آنے والوں میں بھٹکل کا ایک شخص بھی شامل؛ جدہ میں قائم کیا گیا ہے ٹرانزٹ کیمپ

سوڈان میں  جاری خانہ جنگی میں پھنسے ہندوستانیوں کے بحفاظت انخلاء کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت اتوار اور پیر کی درمیانی رات کو بھی ایک فلائٹ جدہ سے ریاست کیرالہ کے کوچی ائرپورٹ  لینڈ کر چکی ہے۔پتہ چلا ہے کہ  کوچی پہنچنے والوں میں بھٹکل کا ایک شخص نصراللہ محتشم سمیت ریاست کرناٹک ...

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر بھٹکل شمس اسکول کا منفرد پروگرام

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر٥ جون کو بھٹکل کے کئی نجی اور سرکاری اسکولوں میں خصوصی پروگرام منعقد کئے گئے، اسی طرح کا ایک انوکھا اور منفرد پروگرام معروف انگریزی میڈیم  اسکول، نیو شمس اسکول  میں بھی  منایا گیا، پہلے تو اسکول کیمپس میں شجرکاری کی گئی، جس کے دوران مہمان خصوصی کے ...

بھٹکل میں بارش ندارد؛ شدید گرمی سے لوگوں کا حال بے حال؛ ٹھنڈے پانی کی ندی بھی کچرے کے ڈھیر میں تبدیل

  بھٹکل میں ابھی تک مانسون کا آغاز  نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت بڑھتی جارہی ہے۔گرمی کے ساتھ عوام کے لئے  پینے کا پانی میسر نہیں  ہے۔ جس  کو لے کر بھی عوام پریشان ہیں۔ ایک طرف  صاف پانی کے کنویں سوکھ گئے ہیں اور دوسری طرف بھٹکل کے نشیبی علاقوں میں جہاں  کے کنووں میں ...

جے این یو میں طالبات کے اغوا کی کوشش کا سنسنی خیز واقعہ! وی سی سے کارروائی کا مطالبہ

 راجدھانی دہلی میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کا کیمپس خواتین کے لیے محفوظ جگہ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم اس خیال کے برعکس یہاں 6 جون کی رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ طلباء کے مطابق نشے میں دھت لڑکے ہریانہ رجسٹریشن نمبر والی سفید کار کے ذریعے کیمپس میں ...

اڈیشہ ریل حادثہ: نیپال سے ہندوستان پہنچے والدین کو سخت مشقت کے بعد مل گیا 15 سالہ بیٹا، امنڈ پڑے جذبات

اڈیشہ کے بالاسور میں 2 جون کو پیش آئے خوفناک ٹرین حادثہ میں کئی لوگوں نے اپنے رشتہ داروں کو گنوا دیا۔ کئی لوگ اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے اور اہل خانہ امید میں در در بھٹک رہے ہیں۔ اس درمیان کئی ایسی کہانیاں بھی سامنے آ رہی ہیں جس نے لوگوں کو حیران کیا ہے۔ کچھ ایسا ہی ...