انڈر ورلڈ ڈاؤن روی پجاری جنوبی آفریقہ میں گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 25th February 2020, 1:57 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 25/فروری  (ایس او نیوز/ایجنسی) خطرناک انڈر ورلڈ ڈاؤن روی پجاری جو بیرونی ملک رہ کر اپنی غیرقانونی سرگرمیاں انجام دیتا تھا کو جنوبی آفریقہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسے ہندوستان کے حوالے کرنے کی کوششیں جاری ہے ۔ روی پجاری نے انڈر ورلڈ ڈاؤن چھوٹا راجن سے علحدگی کے بعد سنیگیل سے گزشتہ سال ضمانت حاصل کی اور جنوبی آفریقہ فرار ہوگیا جہاں وہ منشیات کی اسمگلنگ اور زبردستی رقومات وصول کرنے کے ریاکٹ میں مصروف ہوگیا ۔ ہندوستان کے انٹلیجنس ذرائع نے بتایا کہ روی پجاری فرضی شناخت کے ساتھ روپوش تھا ۔ اس کا نام جنوبی آفریقہ میں انتھونی فرنانڈیز بتایا گیا ہے ۔ اس کے پاس برکینا فاسو کا پاسپورٹ ہے ۔ یہ علاقہ جنوبی آفر یقہ میں ایک دوردراز موضع میں واقع ہے ۔ ہندوستان کی خارجہ انٹلیجنس ایجنسی سے اطلاع ملنے پر سنیگیل پولیس نے جنوبی آفریقہ پہونچ کر 52 سالہ پجاری کو گرفتار کرلیا ۔ وہ 200 گھناؤنے جرائم میں ملوث ہے ۔ قتل ، زبردستی رقومات کی وصولی بشمول اس پر کئی مقدمات ہیں ۔ ممبئی پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ روی پجاری کو گرفتار کرنے کی ابھی تک توسیع نہیں ہوئی ہے ۔ وزارت خارجی امور جنوبی آفریقہ میں اپنے سفارت خانہ سے ربط پیدا کئے ہوئے ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔