اسلامو فوبیا کے ذریعہ خلیج میں ماحول خراب کرنے کی سازش،نفرت پھیلانے والے ’ہندوستانی نیوز چینلوں‘ پر یو اے ای میں پابندی کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 10th May 2020, 10:47 AM | ملکی خبریں | خلیجی خبریں |

دبئی،10؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مشہور و معروف اخبار 'گلف نیوز' نے ہندوستان کے کئی چینلوں پر یو اے ای میں پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے-

گلف نیوز نے یہ مطالبہ گزشتہ چہارشنبہ کو اپنے ایک اداریہ کے ذریعہ حکومت سے کیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ ہندوستان کے سب سے اہم نیوز چینلوں ری پبلک ٹی وی، زی نیوز، انڈیا ٹی وی، آج تک، اے بی پی اور ٹائمز ناؤ پر پابندی عائد کی جانی چاہئے کیونکہ یہ اسلاموفوبیا کے ذریعہ خلیج میں نفرت پھیلا رہے ہیں -

گلف نیوز میں 6 مئی کو شائع اس اداریہ میں واضح لفظوں میں مذکورہ نیوز چینلوں کے تعلق سے لکھا گیا ہے کہ ان کی خبریں زہر انگیز ہوتی ہیں اور یو اے ای میں یہ نیوز چینل ماحول خراب کر رہی ہیں -

گلف نیوز نے مذکورہ ہندوستانی نیوز چینلوں کا نام لیتے ہوئے کہا کہ یہ نفرت پھیلانے کے لئے حقیقی گنہگار ہیں اور پرائم ٹائم کے ذریعہ ان زہریلے ”ٹی وی چینلز“ نے خلیج ممالک میں مذہبی نااتفاقی پیدا کر دی ہے-

گلف نیوز نے اپنے اداریہ میں خلیجی ممالک کے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ براہ راست نشر ہونے والے نفرت آمیز پروگرام مشہور اینکروں کے ذریعہ کئے جاتے ہیں جس کا منفی اثر خلیجی ممالک پر پڑتا ہے- خلیجی ممالک کے افسران کو ان چینلوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے- نفرت پھیلانے والے ریپبلک ٹی وی، زی نیوز، انڈیا ٹی وی، آج تک، اے بی پی اور ٹائمز ناؤ سمیت سبھی پر کارروائی ہونی چاہئے-

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کچھ ہفتوں میں یو اے ای اور دیگر عرب ممالک میں رہنے والے غیر مسلم ہندوستانیوں کے ذریعہ سوشل میڈیا پر کئی نفرت بھرے پوسٹ کئے گئے- اسی کو دیکھتے ہوئے گلف نیوز نے اداریہ لکھا اور کہا کہ لوگوں کا ذہن خراب کرنے کے لئے اور مذہبی نااتفاقی پیدا کرنے کے لئے زہریلے ہندوستانی نیوز چینلز ذمہ دار ہیں -

گلف نیوز اپنے اداریہ میں ایک جگہ پر لکھتا ہے کہ "بڑا سوال یہ ہے کہ طویل مدت سے خلیجی ممالک میں مقیم ہندوستانی باشندے جو مقامی قوانین اور حساسیت سے واقف ہیں، سوشل میڈیا پر اس طرح کے ہتک آمیز پوسٹ کس طرح کر رہے ہیں؟اس خراب ماحول کے لئے گلف نیوز ہندوستانی نیوز چینلز کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے لکھتا ہے کہ "مجرم ہندوستانی میڈیا ہے، خصوصی طور پر کچھ نیوز چینلز جو ہندوستان سے مسلمانوں کے خلاف خلیجی ممالک میں نفرت پھیلانے والے پروگراموں کو چلا رہے ہیں -

گلف نیوز نے کچھ ہندوستانی میڈیا چینلز پر یہ بھی الزام عائد کیا کہ وہ ہندوستانی مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لئے فرضی خبریں بنا رہے ہیں اور فرضی پروگرام بھی تیار کرتے ہیں -

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...