لگاتار 12ویں دن بڑھیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں، دہلی پٹرول کی قیمت 90.58 فی لیٹر

Source: S.O. News Service | Published on 20th February 2021, 1:47 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،20؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) پیٹرول کی قیمتوں کو لے کر پورے ملک میں تشویش پائی جا رہی ہےاور سوشل میڈیا پر بڑھتی قیمتوں کے خلاف ہنگامہ مچا ہوا ہے۔اس درمیان خبر ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں پھر اضافہ دیکھا جا ر ہاہے۔ دہلی میں پیٹرول کی قیمتوں میں 39 پیسوں کا اضافہ ہوا ہے اور دہلی میں اب پیٹرول کی قیمت 90 روپے 58 پیسے فی لیٹڑ ہو گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 37 پیسوں کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد دہلی میں 80 روپے 97 پیسے فی لیٹر ڈیزل ہوگیا ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ لگاتار 12ویں دن دیکھنے میں آیا ہے۔

واضح رہے ممبئی میں پیٹرول کی قیمت 97روپےفی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 88روپے سے زیادہ ہے۔ممبئی کے بعد سب سے زیادہ قیمت کولکتہ میں ہیں جہاں یہ 95روپے سے زیادہ ہے۔ اسی طرح ملک کے تمام بڑے شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان نظر آ رہا ہے۔

واضح رہے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے تمام ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ نظر آ رہا ہے ۔ ادھر گھریلو گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سےعوام میں بےچینی اور غصہ نظر آ رہا ہے۔

واضح رہےعالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی برقرار ہے لیکن عائد ڈیوٹی کی وجہ سےقیمتوں میں مستقل اضافہ ہو رہاہے ۔ ملک کی جن معروف ہستیوں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے زمانہ میں تیل کی قیمتوں کو لے کر حکومت کی تنقید کی تھی آج ان کی خاموشی ان کی تنقید کی وجہ بن رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مہاراشٹر: کورونا کے سبب ہنگولی میں 7 روزہ کرفیو نافذ

 مہاراشٹر اور ہنگولی ضلع میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے چیرمین روپیش جئے ونشی نے سات روزہ کرفیو نافذ کردیا ہے، جو پیر کی صبح سات بجے سے نافذ ہو گیا۔

یلاپور کی نندولی دیہات کی طالبہ کا اغواء کاری معاملہ : ماں کے خوف سےخود لڑکی نے  گھڑی تھی جھوٹی کہانی  

یلاپور تعلقہ نندولی دیہات میں دسویں میں زیر تعلیم طالبہ کے اغواءکاری معاملے کی  سچائی کا پتہ چلتے ہی جانچ میں جٹی پولس ٹیم حیرت میں پڑگئی ہے۔ لڑکی نے جھوٹی کہانی گھڑتے ہوئے خود اغواء ہونےکا ناٹک رچے جانے کی بات لڑکی نے پولس کے سامنے بیان کی ہے۔