بھٹکل کانگریس اقلیتی سیل کی جانب سے مریضوں میں پھلوں کی تقسیم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th September 2019, 9:28 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:8؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)حال ہی میں بیندور میں ہوئے سڑک حادثےمیں فوت ہوئے سٹی لائٹ ہوٹل کے مالک اور بھٹکل کانگریس اقلیتی سیل کے نائب صدر مرحوم نورالامین کی یاد میں کانگریس لیڈران وکارکنان نے سرکاری اسپتال پہنچ کر مریضوں میں پھلوں کی تقسیم کی۔

اس موقع پر اترکنڑا ضلع کانگریس اقلیتی سیل کے صدر عبدالمجید نے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم نورالامین ایک مخلص انسان تھے۔ ہنس مکھ چہرہ اور بھائی چارگی کی بہتر مثال تھےاور کانگریس کے وفادار سپاہی ہونےکی بات کہی۔ بھٹکل بلاک کانگریس صدر سنتوش نائک، اقلیتی سیل کے صدر منیر احمد ، تعلقہ پنچایت ممبر وشنو دیواڑیگا، کےسلیمان ، نارائن نائک، کے جے نائک، راجیش نائک سمیت اقلیتی سیل کے عہدیداران اور ممبران  موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...