90 سے صفر کیسس ، میسورو اب کووڈ سے پاک ضلع

Source: S.O. News Service | Published on 17th May 2020, 12:52 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

میسورو ،17؍ مئی (ایس او نیوز؍یو این آئی) ایک ایسے وقت جب ریاست کے بیشتر اضلاع کووڈ ۔19 کے بڑھتے کیسس سے پریشان ہیں۔میسورو ضلع نے اس عالمی وباءسے سخت مقابلہ کیا حتیٰ کہ جمعہ کو یہاں صفر ایکٹیو کیسس رہ گئے۔ ضلع نے کووڈ۔ 19 کے 90 کیسس کو 55 دنوں میں صفر کرنے اپنے انداز میں لڑائی کی۔ پہلا مریض 21؍ مارچ کو پایا گیا اور آخری مریض 29 ؍ اپریل کو منظر عام پر آیا ۔ 90 ؍ کیسس میں صرف ننجا گوڈکلسٹر (جو بیلنٹ جینرکس ) کے 74 جبکہ 10 کیسس کا تعلق نظام الدین کے تبلیغی اجتماع سے تھا۔ سنگین عارضہ تنفس کے 2 کیسس اور دیگر 2کیسس کا تعلق کیرالہ سے تھا۔ 90 مریضوں کے منجملہ 81 مرد اور 9 عورتیں تھیں۔ چار افراد کی عمر 60 سال سے زائد جبکہ 7 سال کا ایک بچہ تھا۔

واضح رہے کہ میسورو میں صحت یابی کی شرح بے حد بلند ہے اور اس مرض سے کسی کی موت نہیں ہوئی۔ اگر چیکہ ایکٹیو کیسس گھٹ کر صفر ہوگئے اور گزشتہ 15 دنوں میں کوئی تازہ کیسس سامنے نہیں آیا، تاہم ضلع اب بھی کووڈ۔19 سے مکمل پاک نہیں ہوا، کیوں کہ تقریباً 600 بین ریاستی شہری ادارہ جاتی قرنطینہ میں ہیں۔ کووڈ۔19 کے تازہ کیسس کے امکانات ہیں۔

دپٹی کمشنر ابراہم جی شنکر نے کہ کہ ہمیں زیادہ محتاط رہنا ہوگا، کیوں کہ آگے چیلنجز ہیں۔ ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت، کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے تیار ہے۔ ‘‘ ڈپٹی کمشنر نے عوام سے عام مقامات پر سماجی دوری برقرار رکھنے اور معمر شہریوں، بچوں اور مریضوں کا خصوصی خیال رکھنے کی اپیل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...