منڈگوڈ کے جنگل میں شکار کو گئے دوستوں نے دوست پر ہی چلائی گولی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th June 2020, 8:01 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منڈگوڈ:15؍جون (ایس اؤ نیوز)رات کے اوقات میں جنگلی جانوروں کے شکار کے لئے جنگل میں گئے دوستوں نے جنگلی جانور سمجھ کر اپنی ہی ٹیم کے ایک فرد پر گولی چلانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

کنڑا اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق  منڈگوڈ کے ملگی فاریسٹ علاقےمیں کل رات پانچ لوگ جنگلی جانوروں کے شکار کے لئے گئے تھے۔ دوستوں کا گروپ شکار کرنے کے دوران    مشتاق نامی فرد اپنی ٹیم سے الگ ہو گیا تھا، دیگر دوست جو  جانوروں کی تلاش میں تھے ، اسی کو جنگلی جانور سمجھ کر گولی چلا بیٹھے جس سے    گولی اس کے سینے کے اوپر ی حصے میں جاکر لگی۔ بتایا گیا ہے کہ مشتاق  شدید زخمی ہوا ہے  اور اسے  فوری طورپر ہبلی اسپتال روانہ کیاگیا ہے۔معاملے کو لے کر منڈگوڈ پولس تھانے میں کیس درج کرلینے کے بعد شکار کے لئے گئے سلیمان ، اسماعیل ، مکمل  اور احمد کو پولس  نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں قائم پرائمری کوویڈ کیئر سینٹر سے اب تک 81 مریضوں نے کیا استفادہ، سانس لینے میں دشواری ہوتے ہی سینٹر سےرجوع ہونے ذمہ داران کی اپیل

اپریل اور مئی میں بھٹکل میں کوویڈ کے  بڑھتے مریضوں اور بعض لوگوں کے  جان سے ہاتھ دھونے کے معاملات سامنے آنے کے بعد اگست کے پہلے ہفتہ میں قائم پرائمری کوویڈ کیئر سینٹر سے اب تک 81 افراد نے استفادہ کیا جس میں سے  اکثر مریض سینٹر میں ہی  زیرعلاج رہ کر  صحت یاب ہوئے جبکہ  21 مریضوں ...

سعودی عربیہ کے طائف میں کار حادثہ کا شکارایک نوجوان جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

یہاں سے قریب  35 کلو میٹر دور گولی ہوڑے کا ایک نوجوان سعودی عربیہ کے طائف میں ہوئے سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت  افتخار مٹّا (33) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثے میں گنگولی کا رہنے والا ایک شخص جس کی شناخت مالی سرفراز (43) کی حیثیت سے کی گئی ہے شدید زخمی ہوا ہے جسے طائف کے کنگ ...

کمٹہ:لاکھوں روپے مالیت کی غیر قانونی ساگوانی لکڑی لےجارہے دو ملزمین ہوئے گرفتار

کمٹہ تعلقہ کے کتگال میں غیر قانونی طور پر جنگل سے کاٹی ہوئی ساگوانی لکڑی لے جانے والے دو ملزمین کو محکمہ جنگلات کے افسران نے گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے لکڑیاں ضبط کرلیں جس کی مالیت کا اندازہ لاکھو ں روپے لگایا گیا ہے۔

ممبئی میں طوفانی بارش سے سیلابی صورتحال، عام زندگی مفلوج، متعدد رہائشی کالونیاں زیر آب

ملک کی تجارتی راجدھانی ممبئی میں گزشتہ شب سے جاری بھاری بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ ستمبر کے مہینے میں اس طرح کی بارش نے ایک بار پھر شہر کی عام زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔