گرائجویٹ اور ٹیچر حلقوں کے لئے انتخابات ووٹر فہرست کی تیاری کا کام شروع ہوگیا: چیف الیکشن کمشنر سنجیو کمار

Source: S.O. News Service | Published on 25th September 2019, 1:11 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،25؍ستمبر (ایس او نیوز) ریاست کی قانون ساز کونسل کے گرائجویٹ اور ٹیچرز (اساتذہ) حلقوں کے لئے انتخابات کی تیاریاں کی جارہی ہیں - اس سلسلے میں یکم تا 6اکتوبر گرائجویٹ اور ٹیچرز حلقوں کے لئے رائے دہندوں کی فہرست (ووٹرلسٹ) کی تیاری کا کام کیا جائے گا- یہ بات ریاست کے چیف الیکشن کمشنر سنجیو کمار نے اخباری کانفرنس کے دوران کہی- انہوں نے کہا کہ ریاست کے گرائجویٹ اور ٹیچرز حلقوں سے منتخب اراکین قانون ساز کونسل کی میعاد ختم ہورہی ہے- اس لئے انتخابات کے لئے ابھی سے تیاریاں شروع کی جارہی ہیں - اس سلسلے میں ووٹروں کے رجسٹریشن کا کام شروع کیاجارہا ہے- انہوں نے بتایا کہ یکم اکتوبر سے 6اکتوبر کے درمیان رجسٹریشن کا کام مکمل کرلیا جائے گا اور 30/دسمبر کو گرائجویٹ اور ٹیچرز حلقوں کے لئے ووٹرس کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی- انہوں نے بتایا کہ گزشتہ انتخابات کے دوران ان حلقوں کے لئے اپنا نام رجسٹر کرانے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس مرتبہ کے انتخابات کے لئے اپنا نام دوبارہ درج کرائیں - فہرست میں نام شامل کرنے کے لئے ناموں کا اندراج لازمی کردیا گیا ہے- انہوں نے بتایا کہ ٹیچرز حلقوں کے لئے ووٹر فہرست میں نام درج کرانے کے لئے ووٹر کے لئے تدریس کا 3سالہ تجربہ لازمی ہے-اس ضمن میں دستاویزات فراہم کرنے پر ہی نام ووٹر فہرست میں درج کئے جائیں گے جبکہ گرائجویٹ حلقوں کی فہرست میں نام درج کرانے کے لئے ڈگری سرٹی فکیٹ اور دیگر دستاویزات منسلک کرنا لازمی ہے- انہوں نے بتایا کہ ووٹر رجسٹریشن کے لئے بنگلور، بیلگاوی اور کلبرگی میں زونل کمشنرز کو چیف آفیسر مقرر کیا گیا ہے- جبکہ دیگر اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز چیف افسر ہوں گے-

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...