خبط الحواس فرانسیسی صدر کا پھر احمقانہ بیان

Source: S.O. News Service | Published on 31st October 2020, 9:36 AM | عالمی خبریں |

نیس؍پیرس،31؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مخبو ط الحواس فرانسیسی صدر عمانوایل میکرون نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کا ملک نیس میں ایک چرچ میں چاقو حملے کے بعد اپنی اقدار سے دستبردار نہیں ہوگا۔انھوں نے واقعہ کو اسلامی دہشت گردی کاشاخسانہ قرار دیا ہے۔صدر میکرون نے چرچ میں چاقو حملے میں 3 / افراد کی ہلاکت کے بعد ملک میں کیتھولک مذہب کے پیروکاروں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے اور تمام مذاہب کے پیروکاروں سے کہا ہے کہ’وہ متحد رہیں اور تقسیم کا شکار نہ ہوں۔انھوں نے اس طرح کے حملوں سے بچنے کے لیے مزید 7 ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس وقت 3 ہزار فوجی دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے تعینات ہیں۔اب ان کی تعداد دگنا سے بھی زیادہ بڑھائی جارہی ہے۔ دوسری جانب ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مآثرمحمد کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے پاس اس بات کا حق ہے کہ وہ ماضی کے ظلم پر طیش میں آئیں اور فرانس کے لاکھوں لوگوں کا قتل کردیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...