بہار کے عوام کو مفت ویکسین، تو کیا ہم بنگلہ دیشی ہیں؟: ادھو ٹھاکرے

Source: S.O. News Service | Published on 26th October 2020, 2:45 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،26؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) شیو سینا کی 66 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی دوسری جگہ منعقد کی گئی دسہرہ ریلی سے خطاب کے دوران مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ اور شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست اور سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ "بہار کے عوام کو مفت ویکسین کی تقسیم، تو کیا ہم بنگلہ دیشی ہیں؟"

وزیر اعلیٰ بنے کے بعد پہلی بار دسہرہ ریلی سے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلی کا نقاب ہٹا کرخطاب کریں گے۔ اس موقع پر انھوں نے ملک کی دیگر ریاستوں کے تمام وزرائے اعلیٰ سے کہا کہ وہ جی ایس ٹی کی منسوخی کا مطالبہ کریں، اگر جی ایس ٹی ناکام ہوچکا ہے تو وزیر اعظم کو معافی مانگنی چاہیے۔ شیوسینا کی دسہرہ ریلی آج 50 عہدیداروں کی موجودگی میں آن لائن منعقد ہوئی۔ اس وقت، ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست تنقید اور کہا کہ ملک بحران کا شکار ہے اور بی جے پی سیاست کر رہی ہے، یہ ملک کسی کے باپ کی ملکیت نہیں ہے۔

اداکارہ کنگنا رناؤت کو روان سے تشبیہ دیتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ایک راون یہ کہتے ہوئے آیا ہے کہ ممبئی پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کا ایک حصہ ہے، وہ ممبئی آتے ہیں کیوں کہ انہیں گھر پر کھانا نہیں ملتا۔ یہ الزامات لگائے گئے کہ ممبئی پولیس بیکار ہے، بھنگ کھلے عام فروخت کی جا رہی ہے۔ ٹھاکرے نے کہا کہ میں ان سے کہتا ہوں کہ مہاراشٹرا کے گھر میں تلسی کا ورینداوان ہے، بھنگ نہیں۔ اس کے علاوہ میں ممبئی پولیس پر لگائے گئے الزامات کو کیوں برداشت کروں، ممبئی پولیس بھی میری فیملی ہے۔ یہ کہنا مودی کی توہین ہے کہ ممبئی پاکستان مقبوضہ کشمیر ہے۔ کیونکہ انھوں نے پانچ سال میں پاکستان مقبوضہ کشمیر کو ہندوستان لانے کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ہمارے ہندوتوا اور ان کے ہندوتوا میں فرق ہے، ہم ہندو-مسلم میں فرق برداشت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ دسہرہ کے موقع پر اپنے قائد اور پارٹی صدر کے خطاب کو سننے کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہوئے شیو سینا کے حامیوں اور پارٹی ورکرس کو اس وقت سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، جب پہلی بار شیو سینا کی سالانہ دسہرہ ریلی شیواجی پارک میں منعقد نہیں ہوئی، جہاں پارٹی کارکن بڑی تعداد میں جمع ہوئے تھے تاکہ دسہرہ کی شام کو پارٹی کے سربراہ کا خطاب سن سکیں، پہلی مرتبہ ریلی کا انعقاد ممبئی کے ایک آڈیٹوریم میں کیا گیا۔

ریاست میں کورونا وائرس کے پیش نظر اختیار کی جا رہی احتیاطی تدابیر اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کرہ حفاظتی پروٹوکول کے پیش نظر مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، جو شیوسینا کے صدر بھی ہیں، نے وسطی ممبئی کے دادر میں شیواجی پارک گراؤنڈ کے سامنے سواتنتر ویر ساورکر آڈیٹوریم میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...