بھٹکل کے دی نیو انگلش اسکول کے طلبا میں مفت یونیفارم کی تقسیم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th September 2019, 8:50 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:11؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے دی نیو انگلش اسکول میں عطیہ کنندگان کے تعاون سے 104طلبا میں مفت یونیفارم تقسیم کئے گئے۔

اس موقع  پر بات کرتےہوئے ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نایک نےطلبا کو تعلیم کو لے کر فکرمند ہونا چاہئے۔ اور اپنی منزل کی طرف نگاہ رکھنے کی صلاح دی۔ ودیا بھارتی کی صدر مدرسہ روپا کھاروی نے یونیفارم کے لئے عطیہ جات دینےو الے چندرو نائک چوتھنی اور سبرائے ایچ نائک کا شکریہ اداکیا۔پروگرام میں زونل لیول کھیل مقابلوں میں جیت حاصل کرنےو الے طلبا کو انعامات سے نوازاگیا۔ پیرنٹس اینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کے نائب صدر گنپتی نائک ڈائس پر موجود تھے۔ اسکول کی صدرمدرسہ گنپتی شرور نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے سبھی کا  استقبال کیا۔ استاد شمبھو گوڈا نے شکریہ اداکیا۔ استاد روی راج چوکی منے نے نظامت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...