اگلے 2 ماہ میں دہلی کے 72 لاکھ راشن کارڈ ہولڈروں کو مفت میں راشن، آٹو۔ ٹیکسی والوں کو ملیں گے 5000 روپے : اروند کیجریوال

Source: S.O. News Service | Published on 5th May 2021, 10:55 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 5؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا قہر کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن جاری ہے۔اس کی وجہ سے یومیہ محنت و مزدوری کرنے والے لوگوں کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس کے پیش نظر دہلی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے 2 ماہ میں دہلی کے 72 لاکھ راشن کارڈ ہولڈروں کو مفت میں راشن فراہم کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے آٹو ٹیکسی ڈرائیور بھی متاثر ہوئے ہیں، لہذا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں 5000 روپے کی امداد بھی دی جائے گی۔کجریوال نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہے، صرف مل کر کام کرنے سے ہی ہم کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ دہلی میں کورونا کے یومیہ 25 ہزار سے زائد نئے کیسز آرہے ہیں اور تقریباً پانچ سو کے قریب اموات ہو رہی ہیں۔حالت یہ ہےکہ ہر گلی اور ہر محلے میں لوگ اس وبا کے شکار ہو رہے ہیں، حات اتنا خراب ہے کہ ابھی بھی دہلی میں آکسیجن کی زبردست قلت ہے اور سڑکوں پر لوگ آکسیجن سلینڈر لے جاتے ہوئے دکھائی دیں گے، لیکن دن بھر انتظار کرنے کے باوجود مایوسی ہاتھ لگتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی پولیس کا شری نیواس بی وی سے پوچھ گچھ کرنا سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ایس ڈی پی آئی

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی جنرل سکریٹری کے ایچ عبدالمجید نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں دہلی میں کوویڈ وبائی مرض سے متعلق امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے انڈین یوتھ کانگریس کے صدر شری نیواس بی وی سے دہلی پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ کا سخت نوٹس  ...

کورونا کا خاتمہ جولائی تک نہیں ہوگا: ایکسپرٹ

جس طرح کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد میں کمی درج ہو رہی ہے اس سے یہ امید بنی ہے کہ ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر کا خاتمہ جلد ہو جائے گا لیکن وبائی بیماریوں کے ماہر شاہد جمیل کا کہنا ہے کہ بھلے ہی ابھی کچھ ریاستوں میں کورونا کے کیس کم ہوتے نظر آ رہے ہوں لیکن دوسری لہر کا ...

سادگی کے ساتھ عید منائیں اور چھوٹی جماعت کے ساتھ عید کی نماز ادا کریں ، سرکردہ مسلم رہنماوں کی مسلمانوں سے اپیل

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی ۔ جمعیت علماءہند کے صدر مولانا ارشد مدنی ۔ جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی سمیت دیگر سرکردہ علماء اور مسلم قائدین مسلمانوں نے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر احتیاط کریں اور مختصر جماعت ...

لاک ڈاؤن پر ہو سختی سے عمل: اشوک گہلوت

راجستھان میں عالمی وبا کورونا کی دوسری لہر کی چین توڑنے کے لئے آج صبح 5بجے سے لے کر 24 مئی تک سخت لاک ڈاؤن نافذ ہوگیا ہے۔ اس مدت کے دوران، ہنگامی اور ضروری خدمات، میڈیکل، دودھ اور دیگر ضروری خدمات کے لئے رعایت رہے گی۔

ساحلی کرناٹکا میں 'ٹاوکٹے' طوفان کی دستک ۔ محکمہ موسمیات نے جاری کیا 16 مئی تک ریڈ الرٹ

ساحلی کرناٹکا کی طرف  بڑھتے  'ٹاوکٹے' طوفان کے پیش نظرمحکمہ موسمیات نے 16مئی تک ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے مچھیروں اور عوام الناس کو دریا، سمندراورنشیبی و ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے۔

بھٹکل میں بڑھ رہے ہیں کورونا پوزیٹیو معاملات؛ آج ایک ہی دن 81 کی رپورٹ آئی پوزیٹو

بھٹکل سمیت ضلع اُترکنڑا میں  کورونا پوزیٹیو کے معاملات میں دن بدن اضافہ دیکھا جارہا ہے، جس سے ذمہ داران میں تشویش پائی جارہی ہے۔ آج بدھ کو ایک ہی دن بھٹکل میں کورونا پوزیٹیو کے 81 معاملات سامنے آئے ہیں  جس کے ساتھ ہی  کورونا کی دوسری لہر میں بھٹکل میں پوزیٹیو معاملات کی تعداد ...

کورونا کا خاتمہ جولائی تک نہیں ہوگا: ایکسپرٹ

جس طرح کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد میں کمی درج ہو رہی ہے اس سے یہ امید بنی ہے کہ ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر کا خاتمہ جلد ہو جائے گا لیکن وبائی بیماریوں کے ماہر شاہد جمیل کا کہنا ہے کہ بھلے ہی ابھی کچھ ریاستوں میں کورونا کے کیس کم ہوتے نظر آ رہے ہوں لیکن دوسری لہر کا ...