اترکنڑا ضلع ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کے زیراہتمام بھٹکل سرکاری اسپتال میں عوامی مفت صحت جانچ کیمپ کا انعقاد :650سے زائد عوام نے کیا استفادہ
بھٹکل:24؍فروری(ایس اؤ نیوز)ضلع ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن سرسی ، تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن بھٹکل ، رنجن انڈین ایجنسی ، سالگدے اسپورٹس کلب ، کٹے ویرا یوا شکتی سنگھ بھٹکل کے اشتراک سے بھٹکل سرکاری اسپتال میں منعقدہ بڑے پیمانے پر مفت صحت جانچ کیمپ کارکن اسمبلی سنیل نائک نے افتتاح کیا۔
اس کے بعد خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہاکہ اسوسی ایشن کی جانب سے مفت صحت جانچ کیمپ منعقد کرتے ہوئے سماجی سطح پر بہتر کام ہے۔ اب بھٹکل کا سرکاری اسپتال پہلے جیسا نہیں ہے، کئی ساری سہولیات سے اسپتال کو ترقی دئیے جانےکی بات کہی۔ مشہور نیورولوجسٹ پروفیسر اے راجا نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایک مفت صحت جانچ کیمپ میں شریک ہوں، اس سے قبل بھی صحافیوں نے کامیابی کے ساتھ ایسے کیمپ منعقد کئے ہیں ، اس کو جاری رکھتے ہوئے عوام کو سہولت مہیا کرنے پر ستائش کی۔ رنجن انڈین ایجنسی کی شیوانی شانتارام نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
آدرش اسپتال اُڈپی کے ڈاکٹر چندرشیکھر نے صدارتی خطاب کرتےہوئے کہاکہ بھٹکل کا سرکاری اسپتال کسی پرائیویٹ اسپتال سے کم نہیں ہے۔ اُڈپی میں ہمارے اسپتال پہنچنے والے بھٹکلی مریضوں کو خاص ترجیح دی جاتی ہے اور ان کو رعایت بھی دیتےہیں۔ صحت کس کی کب خراب ہوجائے پتہ نہیں اسی لئے ہرایک انشورنس کرانے کی اپیل کی۔ پروفیسر اے راجا نے آدرش اسپتال صحت کارڈ کی تقسیم کی ۔ ڈائس پر سنگھ کے صدر بھاسکر نائک، اُڈپی ضلع پنچایت کے سابق صدر راجو پجاری ، سماجی کارکن نذیر قاسمجی وغیرہ موجود تھے۔
بھٹکل سرکاری اسپتال کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت نے استقبال کیا۔اسوسی ایشن کے ضلع صدر رادھا کرشنا بھٹ نے شکریہ اداکیا۔ استاد نارائن نائک نے نظامت کی۔ تعلقہ کے مختلف مقامات سے آئے 650سے زائد عوام نے کیمپ سے استفادہ کیا۔