کیرالہ کے ہر اسمبلی حلقہ میں 100 بی پی ایل کنبوں کو مفت ملے گا انٹرنیٹ: پنارائی وجین

Source: S.O. News Service | Published on 19th January 2022, 9:35 PM | ملکی خبریں |

ترواننت پورم،19؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے منگل کے روز کہا کہ اس سال مئی تک کیرالہ کے ہر اسمبلی حلقہ میں 100 بی پی ایل کنبوں کو مفت انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔ پنارائی وجین نے کہا کہ کیرالہ فائبر آپٹک نیٹ ورک (کے ایف او این) کا مقصد تقریباً 20 لاکھ بی پی ایل کنبوں کو مفت انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی فراہم کرنا ہے اور باقی کے لیے سبسڈی والے نرخوں پر یہ سہولت فراہم کرنے کے لیے تیزی سے کام جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست کے 30,000 سرکاری دفاتر میں سے 3019 کو کنیکٹیویٹی دے دی گئی ہے اور تمام دفاتر کو اگلے جون تک اس سے جوڑ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 34,961 کلومیٹر میں سے 11,906 کلومیٹر تک اے ڈی ایس او ایف سی کیبل بچھانے کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ کل 375 پی او پی (پوائنٹ آف پریجنس) میں سے 114 میں این او سی (نیٹ ورک آپریٹنگ سنٹر) کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ موجودہ 2600 کلومیٹر آپٹیکل گراونڈ وائر انسٹالیشن میں سے 2045 کلومیٹر میں کام مکمل ہوچکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

آندھرا پردیش میں گیس سلنڈر پھٹنے سے حادثہ، 4 افراد ہلاک

  آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور میں پکوان گیس سلنڈر کے پھٹنے کے نتیجہ میں چار افراد ہلاک اور دیگر دو شدید طور پر جھلس گئے۔ ضلع کے مولاکالیڈو علاقہ کے ایک مکان میں یہ واقعہ پیش آیا۔ گیس سلنڈر کے پھٹنے سے متصل مکان کی چھت گر گئی۔ اس واقعہ میں پڑوس کے مکان کے چار افراد ہلاک ہو گئے، ...

منشیات کیس، بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو کلین چٹ

  بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو نحری جہاز میں منعقدہ ریو پارٹی میں منشایات کے استعمال کے معاملے میں منشیات مخالف دستے کی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم ایس آئی ٹی نے کلین چٹ دے دی ہے جسکی تشکیل اس کیس پر انگلیاں اٹھنے کے بعد عمل میں آئ تھی اور اسے ازسرنو تحقیقات کی ...

ہندوستان میں کوئلہ بحران پھر پیدا ہونے کے آثار، شدید بجلی کٹوتی کا خدشہ: رپورٹ

ہندوستان کو رواں مالی سال (2022-23) کی دوسری یعنی ستمبر میں ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران کوئلہ کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ اس وقت بجلی کی طلب زیادہ ہونے کی توقع ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وزارت توانائی کی ایک داخلی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں ان خدشات کا اظہار ...

دہلی : اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کا داخلہ روک کر کتے کو اسٹیڈیم میں سیر کرانا آئی اے ایس جوڑے کو پڑا بھاری

  دہلی کے تیاگراج اسٹیڈیم میں کھلاڑیون کا داخلہ روک کر کتے کو سیر کرانا آئی اے ایس جوڑے کو بھاری پڑ گیا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے آئی اے ایس جوڑے سنجیو کھیروار اور رنکو دُگا کا تبادلہ کر دیا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے یہ کارروائی سنجیو کھیروار اور ان کی اہلیہ رنکو دگا کی ...

یاسین ملک کے حوالے سے او آئی سی کے بیان پر ہندستان کا شدید اعتراض

ہندوستان نے جمعہ کو یاسین ملک معاملے میں عدالت کے فیصلے سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن کے تبصروں پر سخت اعتراض کیا اور کہا کہ ان تبصروں کے ذریعے او آئی سی۔ آئی پی ایچ آر سی نے کشمیر کے علیحدگی پسند لیڈر کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی حمایت کی ہے۔