بھٹکل ویلفئیر اسپتال میں زبردست بدلاو کے آثار؛ ایک نئے ڈاکٹر کی آمد کے بعد عنقریب گائنو اور جنرل سرجن کا کیا جارہا ہے تقرر؛ چار دنوں سے جاری ہے مفت ہیلتھ چیک آپ کیمپ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th September 2020, 6:13 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 7 ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل ویلفئیر اسپتال میں زبردست بدلاو کے آثار نظر آرہے ہیں اور بھٹکل کے مریضوں کو دوسرے شہروں میں جانے سے روکنے اور یہیں پر  بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے   تجربہ کار ڈاکٹروں کا  تقرر کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں  حال ہی میں  جنرل میڈیسن  ڈاکٹر  یگنیش کیڈیور (ایم بی بی ایس۔ایم ڈی) کا  یہاں تقرر کیا گیا ہے  اور اب عنقریب یہاں  ایک گائنو کولوجسٹ،  جنرل سرجن اور  ایک انیستھیٹسٹ (بے ہوش کرنے والا ڈاکٹر) کا بھی تقرر کیا جائے گا۔ اس بات کی اطلاع  اسپتال کے چیف ایکزی کوٹیو آفسر  غفران احمد لنکا نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ بھٹکل میں طبی سہولیات کے فقدان کو دیکھتے ہوئے کوشش کی جارہی ہے کہ بھٹکل اور اطراف کے عوام کو یہیں پر ہر طرح کی طبی سہولیات فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ انڈین نوائط فورم (آئی این ایف) کے اشتراک سے عنقریب ویلفیر اسپتال میں  ڈایا لیسس  کی خدمات بھی فراہم کی جائے گی۔

غفران احمد لنکا نے بتایا کہ  3 ستمبر سے یہاں  تجربہ کار ڈاکٹر یگنیش کیڈیور کا تقرر کیا جاچکا ہے  اور  ان کی آمد پر  3 ستمبر سے 9 ستمبر تک بھٹکل انجمن انجینرنگ کالج الومنی کی طرف سے   فری ہیلتھ چیک آپ کیمپ بھی جاری ہے جس سے بھٹکل  و اطراف کے عوام  بھرپور فائدہ اُٹھارہے ہیں،  غفران کے مطابق  روزانہ 60 سے 65 مریضوں کی جانچ  ہورہی ہے اور  اس کیمپ  میں لیباریٹری، بلڈ ٹیسٹ اور ایکسرے کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے۔ غفران نے بھٹکل اور اطراف کے عوام سے درخواست کی کہ  وہ فری کیمپ کا فائدہ اُٹھائیں۔  یہ کیمپ صبح 9:30 بجے سے  دوپہر 1:30 بجے تک پھر شام 4:30 بجے سےرات 9 بجے تک جاری ہے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر یگنیش کیڈیور  ہارٹ اٹیک،  بلڈ پریشر، اسٹروک،  دمہ، نمونیا،  زیابطس اور تھائروڈ ودیگر  امراض  کے ماہر ہیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...