بھٹکل میں کپڑا بینک کے زیرانتظام منعقد ہوا دانتوں کےمفت علاج کا کیمپ؛ 300 لوگوں نے کیا استفادہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th January 2023, 10:48 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 29 جنوری (ایس او نیوز) ھیل ہیومینٹی سروس المعروف کپڑا بینک کے زیرانتظام بھٹکل کی پرانی شفاء نرسنگ ہوم کی عمارت میں آج اتوار کو دانتوں کے علاج کا مفت کیمپ منعقد ہوا جس میں 300 سے زائد لوگوں نے شرکت کرتے ہوئے اپنے اپنے دانتوں کا علاج معالجہ کرایا۔

کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کپڑا بینک کے روح رواں مولوی عبدالمنعیم کوبٹے ندوی نے بتایا کہ اے بی شٹی ڈینٹل سائنس اور کے ایس ہیگڈے اسپتال مینگلور کے زیراہتمام اس فری کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ہم نے بھٹکل میں کپڑا بینک قائم کیا ہے، اسی کے تحت ضرورت مندوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے آج ہم نے فری ڈینٹل کیمپ کا بھی انعقاد کیا ہے بھٹکل میں بہت سارے لوگ ایسے ہیں جو 700 اور 800 روپیہ دے کر اپنا علاج کرانے سے قاصر رہتے ہیں، ان کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے اور انہیں فائدہ پہنچانے کے مقصد سے ہم نے اس کیمپ کو رکھا ہے تاکہ غریب ہو یا مڈل کلاس کے لوگ ہوں اس کیمپ سے استفادہ کرسکے۔ انہوں نے بتایا کہ کپڑا بینک کی جانب سے یہ تیسرا طبی کیمپ ہے اور اس کیمپ سے بھی ہمیں اُمید ہے کہ مقامی لوگوں کو کافی فائدہ پہنچے گا۔ مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما نور جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا امین رکن الدین ندوی نے کیمپ کےذریعے انسانیت کی خدمت پر ذمہ داران سمیت مینگلور سے آئی ہوئی ڈاکٹروں کی ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ لوگوں کی تکلیفات کو دور کرکے اللہ کے بندوں کی مدد کرنا یہ بہت بڑا نیکی کا کام ہے،مزید کہا کہ لوگوں کی دعائیں لینے سے زندگی کامیاب ہوسکتی ہے۔

ڈینٹل کیمپ صبح نو بجے شروع ہوا تھا دوپہر ساڑھے تین بجے اختتام کو پہنچا۔ اس موقع پر مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کےقاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی نے بتایا کہ اس کیمپ کےذریعے شہر کے کافی لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کپڑا بینک کے ذریعے انسانیت کی خدمت کو عظیم کام قرار دیتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق ایمان کی روح اور دنیا و آٓخرت کی سرخ روئی کا ذریعہ ہے۔ مزید بتایا کہ صرف مالی اعانت ہی خدمت خلق نہیں ہے بلکہ انسانوں کی تکالیف کو دورکرنا، رفاہی کام کرنا یہاں تک کہ کسی کے دکھ درد میں شریک ہونا بھی خدمت خلق میں شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو : یکم اپریل سے تلپاڈی، گونڈمی اور ہیجماڈی ٹول گیٹ پر بڑھ گئی فیس کی شرح 

تلپاڈی، ہیجماڈی اور گونڈمی ٹول پلازہ پر گاڑیوں سے ٹول وصول کرنے والی ٹھیکیدار کمپنی نویُگ ٹول وے پرائیویٹ لمیٹیڈ نے اپنے جاری کردہ اعلان میں بتایا ہے کہ یکم اپریل سے ان تینوں ٹول پلازاس پر فیس کی شرح میں اضافہ عمل میں آئے گا ۔

منگلورو : قرضہ کے بوجھ سے پریشان کاروباری نے کی بیوی بچوں سمیت خود کشی 

شہر کی ایک لاڈج میں اپنی بیوی اور دو جڑواں بچیوں کے ساتھ اجتماعی خود کشی کرنے والے میسور کے کاروباری شخص دیویندرا کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ قرضہ کے بوجھ سے پریشان تھا اور بیوی بچوں کو سیروتفریح کے بہانے منگلورو میں لانے کے بعد انہیں زہریلا کھانا کھلا کر ہلاک کرتے ہوئے خود کو ...

دہلی جیل میں بند بھٹکل کے عبدالواحد سدی باپا کوعدالت نے رہا کرنے کا دیا حکم؛ پیر کو جیل سے آئیں گے باہر

بھٹکل کے عبدالواحد سدی باپاجن کو ممنوعہ دہشت گرد تنظیم انڈین مجاہدین کا ممبرہونے اور ملک میں 2007 کے بعد سے رونما ہونے والے بم دھماکوں کی سازش رچنے کے الزامات کے تحت گرفتارکیا گیا تھا، آج جمعہ کو پٹیالہ ہاوس کورٹ نے تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے رہاکرنے کا حکم دیا ہے۔