بھٹکل ویلفئیر اسپتال میں فری ہارٹ چیک آپ کیمپ کا خوبصورت افتتاح؛ دو روزہ کیمپ کے لئے بھٹکل سمیت اطراف کے عوام کی بھی کثیرتعداد میں شرکت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th July 2019, 3:08 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 27/جولائی (ایس او نیوز) میترا اسپتال کالی کٹ (کیرالہ) کے اشتراک سے یہاں سنیچر کو ویلفئیر اسپتال میں  مفت ہارٹ چیک آپ کیمپ کا خوبصورت افتتاح کیا گیا جس میں  مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما  بھٹکل مسلم خلیج کونسل  کے جنرل سکریٹری اور سعودی عربیہ کے معروف بزنس ٹائیکون    جناب محمد یونس قاضیا نے  اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے  میترا اسپتال کی تعریف کی اور کہا کہ کالی کٹ میں واقع یہ اسپتال  علاج معالجہ کے لئے سب سے بہترین ہے، جتنی شاندار اسپتال کی عمارت ہے ، اُتنے ہی بہترین میترا  کے ڈاکٹرس اور اُن  کا ٹریٹمنٹ ہے۔ بھٹکل میں پہلی بار منعقد کئے گئے ہارٹ چیک آپ کیمپ   پر نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  انہوں نے  اس بات کا یقین دلایا کہ وہ میترا اسپتال کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے   بھٹکل اور اطراف  کے مریضوں کو  خصوصی  رعایت دلانے اور اُن کے لئے خصوصی سہولت فراہم کرانے  کی کوشش کریں گے۔

اعزازی مہمان کے طور پر تشریف فرما بھٹکل سرکل پولس انسپکٹر گنیش نے  میڈیکل کیمپ منعقد کرنے پر ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی اور بھٹکل کے  مریضوں کے لئے سہولت فراہم کرنے پر ویلفیر اسپتال سمیت میترا اسپتال کی پوری ٹیم کی سراہنا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ میترا اسپتال کے کنسلٹنٹ  کارڈیالوجسٹ  ڈاکٹر شاج الدین   نے دل کے امراض اور اس کے تدارک پر مختصر گفتگو کی۔میترا اسپتال کے مینجر مُرلی  تھراوٹ  نے بہترین پیمانے پر  بھٹکل میں  کیمپ منعقد کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ ویلفیر اسپتال کے نائب صدر جناب ایس کے  صلاح الدین  نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے اسپتال کا مختصر تعارف پیش کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ بھٹکل میں عوام کی سہولت اور مریضوں کو بہتر علاج فراہم کرنے  کی غرض سے   ویلفیر اسپتال قائم کیا گیا ہے اور اس اسپتال کا مقصد پیسہ کمانا نہیں ہے۔ اسپتال میں خدمات انجام دینے والے اور سرگرم سماجی کارکن ڈاکٹر ظہیر کولا نے  پروگرام کی نظامت کرنے کے ساتھ ساتھ آخر میں کلمہ تشکر پیش کیا۔ 

پروگرام کا آغاز حافظ امین ذہیب دامودی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا تھا، مُبشر حُسین ہلارے نے  افتتاحی کلمات پیش کئے تھے۔دبئی جماعت کے سابق جنرل سکریٹری جیلانی محتشم،  بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری محمد نصیف خلیفہ، سماجی کارکن محمد یونس رکن الدین، محمد یحیٰ ہلارے، مولوی صفوان موٹیا ندوی   سمیت کافی دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

ویلفیر اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر ابوالاعلیٰ  برماور نے بتایا کہ  دو روزہ ہارٹ چیک آپ کیمپ کے لئے   بھٹکل سمیت اطراف کے علاقوں کے عوام نے  بھی فون کے ذریعے کثیر تعداد میں اپنے نام رجسٹرڈ کرائے ہیں،  انہوں نے بتایا کہ   دو سو ناموں کے اندراج کے بعد مزید ناموں کا رجسٹریشن  بند کردیا گیا کیونکہ دو دن کے کیمپ میں  اس سے زائد مریضوں کی تشخیص  کرنا ممکن نہیں ہے۔

خیال رہے کہ  ملک کے مشہور کارڈیالوجسٹ اور میترا اسپتال کے  ڈائرکٹر اینڈ چیف آف کلینکل سروس   ڈاکٹر علی فیضل آج کیمپ کے پہلے دن   شریک نہیں ہوسکے، بتایا گیا ہے کہ وہ کل اتوار کو کیمپ کے دوسرے اور آخری دن  شریک ہوں گے۔ دل کے مریضوں کی مفت تشخیص کے  اس کیمپ میں  میترا اسپتال کی طرف سے مفت  ای سی جی اور ایکو سمیت  خون کی جانچ کا بھی انتظام کیا گیا ہے اور میترا اسپتال کے اسٹاف کے ساتھ ساتھ  ویلفیر اسپتال کے اسٹاف بھی  کیمپ کے لئے اپنی خدمات انجام  دے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔