بھٹکل  میں 10اپریل کو منعقد ہورہا ہے آیورویدک فری میڈیکل کیمپ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th April 2021, 7:56 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:6؍ اپریل(ایس اؤ نیوز)بھٹکل کی معروف شخصیت اور جے ڈی ایس لیڈر عنایت اللہ شاہ بندری ابھیمانی بلگا اور کنداپور کوٹیشور امرتیشوری آیورویدا اسپتال کے اشتراک سے سرکاری آیورویدا میڈیکل کالج بنگلورو کے تعاون سے 10اپریل 2021 بروز سنیچر عاقب ولّا شادی ہال میں مفت آیورویدا  ہیلتھ چیک آپ کیمپ منعقد کیا گیا ہے جس میں بھٹکل سمیت اطراف کے عوام سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس کیمپ میں اپنی صحت کی جانچ کرتے ہوئے فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔

اتوار کو بھٹکل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کوٹیشور امرتیشوری آیورویدا اسپتال کے ڈاکٹر پرسنا نے بتایا کہ فری کیمپ میں  اعصابی بیماریوں ، آنکھ، کان، ناک، زبان سے تعلق رکھنے والے امراض اور نسوانی امراض کی جانچ اور علاج کیا جائے گا۔ انہوں نے بھٹکل کے عوام سے متعلقہ کیمپ سے استفادہ کرنےکی اپیل کی۔

بنگلورو سرکاری آیورویدا کالج اور اسپتال کے ڈاکٹر شری دھر نے کہاکہ دنیا بھر میں جڑی بوٹیوں پر مشتمل آیورویدک دوائیوں کی بڑی اہمیت ہے۔ حالیہ دنوں میں عوام کورونا سے کافی خوف کھائے ہوئےہیں۔ ایسے میں وقت پر کھاناکھانے اور  ضروریات سے فارغ ہونے سے انسان صحت مند رہتاہے۔ بیمارہونے سے پہلے اپنے جسم کو صحت مند بنائے رکھیں گے تو بیماری میں مبتلا ہونےکے خطرات کم ہوتےہیں۔ اسی بات کو لےکر بھٹکل میں آیورویدا کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  کیمپ میں مریضوں کو مفت  دوائیاں تقسیم  کی جائیں گی۔ پریس کانفرنس میں عنایت اللہ شاہ بندری  سمیت کیمپ کے کنوینر محمد صادق مٹا بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی