فرانس کا ایران سے لبنان میں غیرملکی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 13th August 2020, 8:44 PM | عالمی خبریں |

 پیرس، 13/اگست(آئی این ایس انڈیا)لبنانی دارالحکومت بیروت میں گذشتہ ہفتے ہونے والے قیامت خیز دھماکوں کے بعد فرانسیسی صدرعمانوئل میکروں نے بدھ کے روز اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ انہوں‌ نے ایرانی صدر پر لبنان میں غیرملکی مداخلت بند کرنے پر اور دیا اور ساتھ ہی خبردار کیا کہ بیروت میں بیرونی مداخلت سے لبنان کی سالیمت اور استحکام مزید خطرات سے دوچار ہو جائے گا۔

فرانسیسی ایوان صدر کے ایک بیان کے مطابق صدر میکروں نے لبنان میں جاری حالیہ کشیدگی کو کم کرنے اور تمام فریقین کو صبرو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں‌ نے کہا کہ بیروت میں بیرونی مداخلت کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ لبنان کو اس وقت ایک ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو ملک کو موجودہ بحران سے نکال سکے۔ لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل میں کسی غیرملکی قوت کا ہاتھ نہیں‌ ہونا چاہیے۔

انہوں نے لبنانی عوام کی امداد کے لیے بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے قائم کردہ فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے بیروت کی مدد کی جا سکتی ہے۔

فرانسیسی صدر نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین کے ساتھ بھی رابطے میں لبنان کی صورت حال پر بات چیت کی۔ انہو‌ں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ممبران کو لبنان اور پورے خطے میں استحکام کے اور حالات کو پرسکون بنانے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...