فرانس نے 18 سعودی شہریوں پر پابندیاں لگا دیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th November 2018, 12:48 PM | عالمی خبریں |

پیرس24نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )فرانس نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اس نے سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل سے تعلق کے سلسلے میں 18 سعودی شہریوں پر پابندیاں لگا دی ہیں جن میں سفری پابندیاں بھی شامل ہیں۔فرانس نے یہ بھی کہا ہے کہ قتل کی تحقیقات کے نتائج سامنے آنے کے بعد مزید پابندیاں بھی لگ سکتی ہیں۔فرانس کی وزارت خارجہ نے پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد کے نام نہیں بتائے لیکن اس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فیصلے میں یورپی شراکت داروں خصوصاً جرمنی کا تعاون شامل ہے۔برلن نے پیر کے روز 18 سعودی شہریوں پر پابندی لگا دی تھی اور سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا اعلان بھی کیا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان پابندیوں کے اطلاق میں یورپی یونین کے وہ تمام ارکان شامل ہیں جو ویزہ فری زون میں آتے ہیں۔وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خشوگی کا قتل ایک سنگین نوعیت کا جرم ہے جو پریس کی آزادیوں اور بنیادی حقوق کے خلاف بھی ایک کارروائی کی حیثیت رکھتا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس سعودی حکام کی جانب سے ایک شفاف، مفصل اور جامع ردعمل کی توقع رکھتا ہے۔فرانس کا کہنا ہے کہ اس کی جانب سے یہ عبوری اقدامات ہیں اور اس سلسلے میں جاری تحقیقات کے نتیجے میں ان پر نظر ثانی ہو سکتی ہے یا ان میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔فرانس کا ردعمل کچھ اس نوعیت کا ہے کہ وہ ریاض پر اپنا اثر و رسوخ برقرار رکھتے ہوئے، توانائی، مالیات اور ہتھیاروں کی فروخت کے تجارتی تعلقات کو تحفظ دینا چاہتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔