فرانس کا ترکی سے انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 30th August 2020, 7:57 PM | عالمی خبریں |

پیرس،30؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) فرانس نے ہفتے کے روز ترکی کی جیل میں دوران حراست بھوک ہڑتال کے دوران جاں بحق ہونے والی خاتون وکیل کے معاملے پر انقرہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ فرانس کا کہنا ہے کہ ترکی میں کسی وکیل کو جیل میں طویل بھوک ہڑتال کے نتیجے میں دم توڑنا ملک میں انسانی حقوق کی ابتری کا واضح ثبوت ہے۔ فرانس نے ایک بار پھر ترکی سے ملک میں انسانی حقوق کا احترام یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں دکھ ہے کہ خاتون قانون دان کو ایبرو تیمیک منصفانہ عدالتی سہولیات فراہم نہیں کی گئیَ۔ اسے جیل میں بھوک ہڑتال پرمجبور کیا گیا اور بھوک ہڑتال جاری رکھنے اور اس کی حالت بگڑنے کے باوجود اس کی بات نہیں سنی گئی۔ خاتون وکیل کی بھوک ہڑتال سے ترکی کی جیل میں موت نے ترک حکومت کی جمہوریت اور بنیادی انسانی آزادیوں کے حوالے سے دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔

خیال رہے کہ ایک دہشت گرد تنظیم سے تعلق کے الزام میں خاتون وکیل کو سنہ 2019ء میں قید کیا گیا اور اسے 13 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ بیالیس سالہ خاتون وکیل تیمتک نے رواں سال فروری میں اپنے آئینی مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔