لیبیا کے معاملہ پرفرانس اور ترکی میں کشیدگی، باہمی الزامات کا تبادلہ

Source: S.O. News Service | Published on 18th June 2020, 8:04 PM | عالمی خبریں |

پیرس،18/جون (آئی این ایس انڈیا)لیبیا کے بحران کے حوالے سےدو اتحادی ممالک فرانس اور ترکی کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فرانس نے لیبیا میں فوجی مداخلت پر ترکی کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بحیرہ روم میں انقرہ کی کارروائیوں اور لیبیا میں فوجی مداخلت کے پس منظر میں فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ انقرہ کی طرف سے لیبیا کی قومی وفاق حکومت کی مسلسل مدد جنگ بندی کے لیے ہونےوالی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ نے ترک بحریہ پر الزام عاید کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے اسلحہ پابندی کی خلاف ورزی کرانے اور نیٹواتحادیوں کے ساتھ "معاندانہ" سلوک کا مظاہرہ کررہا ہے۔

پیرس کا مزید کہنا ہے کہ ترکی کی جانب سے لیبیا پر اسلحہ کی پابندی کی خلاف ورزی وہاں امن کے لیے رکاوٹ ہے۔

دریں اثنا ایک فرانسیسی عہدیدار نے العربیہ کو بتایا کہ لیبیا میں روس کا کردار منفی ہے لیکن یہ کہ ترکی کا کردار سب سے خراب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ترکی کے خلاف اس لیے حرکت میں نہیں آرہا کیونکہ دونوں نیٹو کے اتحاد ہیں۔

دریں اثنا فرانسیسی وزارت دفاع نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایک فرانسیسی بحری جہاز کو ایک ہفتہ قبل 3 ترکی کے تین بحری جنگی جہازوں نے روکنے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے "العربیہ" کو دیئے گئے بیانات میں کہا ہے کہ ایک ترک فریگیٹ نے خود کو ایک فرانسیسی فریگیٹ پر فائرنگ کے لیے تیار کردیا۔ انھوں نے کہا کہ انقرہ نے نیٹو پر کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

فرانسیسی وزیر دفاع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے طیارے لیبیا کے قریب انٹیلی جنس کی پروازیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی پروازوں کی تعداد کا ذکر نہیں کریں گے تاکہ آپریشن کی سلامتی کو محفوظ رکھیں۔

دوسری جانب "رائٹرز" نے ایک ترک فوجی اہلکار کے حوالے سے بتایا فرانسیسی فریگیٹ کے خلاف کسی بھی طرح کا سخت برتاؤ نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی کو افسوس ہے کہ سمندر میں موجود اس کے جہازوں اور فرانسیسی فریگیٹ کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی تاہم دونوں ملک اس کشیدگی کو مزید بڑھانا نہیں چاہتے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...