کئی ممالک میں پھر بڑھا کورونا کا قہر، دوبارہ لاک ڈاؤن کی تیاری!

Source: S.O. News Service | Published on 29th October 2020, 9:31 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

پیرس،29؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وائرس کا قہر کم ہونے کی جگہ ایک بار پھر بڑھتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ کورونا انفیکشن سے دنیا کے کئی بڑے ممالک ہنوز پریشان ہیں اور کئی ممالک میں تو لگاتار نئے معاملے بڑھ رہے ہیں۔ یوروپ اور امریکہ میں کورونا پازیٹو مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ برطانیہ کا حال بھی انتہائی برا ہے۔ یہاں تو کئی مقامات پر پھر سے لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ جرمنی، فرانس سمیت کئی یوروپی ممالک میں دوبارہ لاک ڈاؤن لگانے کی تیاری میں ہیں۔ جرمنی نے تو ایک ماہ کے لیے دوبارہ ریسٹورینٹ اور بار بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

ایک طرف جرمنی کی چانسلر اینجیلا مرکیل نے جرمنی کے سرکردہ افسران سے پابندیوں کو سخت کرنے سے متعلق مشورہ کیا ہے، اور دوسری طرف فرانس میں ایک دن میں 50 ہزار سے زیادہ کیس سامنے آنے کے بعد صدر امینوئل میکرون نے ملک کو خطاب کرتے ہوئے کورونا کو لے کر نئے شرائط اور ضوابط کے لیے تیار رہنے کی بات کہی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار کے مطابق یوروپ میں گزشتہ ایک ہفتے میں 37 فیصد کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ یہاں ریکارڈ 13 لاکھ نئے مریض آئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یوروپ میں کورونا کی دوسری لہر نے قہر برپانا شروع کر دیا ہے۔

برطانیہ میں بھی کورونا کے نئے معاملوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ حالات ایسے ہیں کہ کئی شہروں میں سخت لاک ڈاؤن تک لگانا پڑا ہے۔ برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس نے انفیکشن کو قابو کرنے کے لیے ویلس، گریٹر مانچسٹر، لیورپول سٹی، لنکاشایر، ساؤتھ یارکشائر اور اسکاٹ لینڈ میں لاک ڈاؤن لگایا ہے۔ یہاں لوگوں کو گھر سے باہر نکلنے سے منع کیا گیا ہے۔

ماہرین پہلے سے ہی کہتے رہے ہیں کہ سردیوں میں یہ وائرس اور بھی خطرناک ہو سکتا ہے۔ سردیوں کے بڑھنے کے ساتھ ہی یوروپ میں یہ وائرس اپنی خطرناک شکل دکھانا شروع کر چکا ہے۔ یوروپ میں حال ہی میں 205809 نئے کورونا انفیکشن کے معاملے سامنے آئے تھے۔ ان میں سب سے زیادہ فرانس سے 45 ہزار اور برطانیہ میں 23 ہزار معاملے آئے ہیں۔ یوروپ میں گزشتہ ایک ہفتے میں 37 فیصد کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...