کانگو میں باغیوں نے 14 افراد کو ہلاک کر دیا

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 2nd December 2019, 10:57 PM | عالمی خبریں |

 لندن، 2دسمبر(آئی این ایس انڈیا)  جنگجوؤں نے مشرقی جمہوریہ کانگو میں 14 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ ایک مہینے سے جاری تشدد کے یہ واقعات ایک ایسے موقع پر ہوئے ہیں جب وہاں ہلاکت خیز وبا ایبولا پھیلی ہوئی ہے اور عہدے دار اس پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔دہشت گرد حملے اکتوبر کے آخر سے شمالی کیو کے علاقے میں ہو رہے ہیں جس میں اب تک 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تازہ حملے کوکوٹاما نامی قصبے میں ہوئے جو کیو کے جنوب مغرب میں 10 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ڈیموکریٹک فورسز نامی جہادی گروپ کے جنگجوؤں نے اس علاقے کے گھنے جنگلات میں اپنے ٹھکانے بنا رکھے ہیں۔جن پر قابو پانے کے لیے سرکاری فورسز مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں۔جمعے کے روز ہونے والے حملے سے چند دن قبل اسی علاقے میں ایک اور حملہ ہوا تھا جس میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔علاقے کے ایڈمنسٹیٹر ڈوناٹ کبوانا نے میڈیا کو بتایا کہ سرکاری فورسز باغیوں پر قابو کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہی ہیں، جس کے ردعمل میں باغی عام شہریوں کو انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔