بھٹکل میں چار سالہ لڑکا نالے میں بہہ کر جاں بحق، موسلادھار بارش کے دوران پیش آیا حادثہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st May 2022, 11:14 PM | ساحلی خبریں |

 بھٹکل 21 مئی (ایس او نیوز)   بھٹکل میں چار سالہ لڑکا نالے میں بہہ کر جاں بحق ہونے کی واردات بھٹکل تعلقہ کے شرالی میں جمعہ کو پیش آئی ہے۔ مگر یہ معاملہ آج شام سنیچر کو سامنے آیا ہے۔

بتایا گیا ہے جمعہ کو موسلادھار بارش کے دوران جہاں سڑکیں اور کھیت تالاب کا منظر پیش کررہے تھے، پڈو شرالی میں بھی کھیتوں میں پانی بھرا ہوا تھا جو قریبی نالے سے بہہ رہاتھا۔ متعلقہ لڑکے کے گھر کے سامنے سے گزرنے والے اسی نالے میں لڑکا گرگیا اور گرتے ہی بارش کا پانی اسے تیزی کے ساتھ اپنے ساتھ بہا لے گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ چار سالہ معصوم لڑکا وجیت گنپتی نائک جمعہ کی دوپہر انگن واڑی اسکول سے گھر لوٹا تھا، غالباََ نالے کے قریب ہی کھیلنے کے دوران نالے میں گرگیا۔

پتہ چلا ہے کہ اس کی ماں جو گھر کے اندر کاموں میں مصروف تھی۔ لڑکا پانی میں گرتے ہی  باہر دوڑتی ہوئی آئی اس وقت تک لڑکا پانی میں بہتا ہوا آگے نکل رہا تھا۔ ماں نے فوری طور پر لڑکے کو نالے سے باہر نکالامگر بتایا گیا ہے کہ لڑکا بہت زیادہ پانی پی چکا تھا۔ لڑکے کو جب شرالی اسپتال لے جایا گیا تو اس وقت تک لڑکے کی روح قبض ہوچکی تھی۔ انا للہ واناالیہ راجعون۔ 

لڑکے کے والد گنپتی کرشنا نائک نے اس تعلق سے مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا ہے، پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...