محکمہ انکم ٹیکس نے گوتم کھیتان کے خلاف دائر کئے چار نئے چارج شیٹ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th June 2019, 9:46 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی11 جون (ایس او نیوز/آئی  این ایس انڈیا) محکمہ انکم ٹیکس نے وکیل گوتم کھیتان کے خلاف چار نئے چارج شیٹ دائر کئے ہیں۔ کھیتان کروڑوں روپے کے وی وی آئی چاپر گھوٹالے کا ملزم ہے۔ کھیتان کے خلاف یہ نئے چارج شیٹ ٹیکس چوری اور سنگاپور کے واضح نہ کئے گئے بینک اکاؤنٹ رکھنے کے لئے دائر کئے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے منگل کو کہا کہ ایک خاص عدالت کے سامنے گزشتہ ہفتے چار ضمنی چارج شیٹ دائر کی گئیں۔کھیتان کے خلاف یہ چارج شیٹ انکم ٹیکس قانون کی دفعہ 276 سی (1) (جان بوجھ کر ٹیکس چوری) اور دفعہ 277 (حلف لے کر غلط بیانی) کے تحت دائر کئے گئے ہیں۔ محکمہ نے کھیتان کے خلاف 2018 اور اس سے ایک سال پہلے بیرون ملک جائیداد رکھنے اور تمام املاک اور آمدنی کی وضاحت نہ کرنے کے لئے کم از کم نو چارج شیٹ دائر کئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ تازہ واقعات کی وجہ یہ ہے کہ ٹیکس حکام کو اس بات کے نئے ثبوت ملے ہیں کہ کھیتان کے سنگاپور میں اس کے اپنے نام کے تین بینک اکاؤنٹ ہیں۔یہ چار چارج شیٹ مالی سال 2009-10 سے 2012-13 تک کے لئے دائر کئے گئے ہیں۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ کھیتان نے ٹیکس حکام کے سامنے ان اکاؤنٹس کی ملکیت ظاہر نہیں کی ہے۔ محکمہ نے چند ماہ قبل تہاڑ جیل میں کھیتان کا بیان درج کیا تھا۔کھیتان کو ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ اب تک محکمہ انکم ٹیکس کھیتان کے خلاف 13 چارج شیٹ دائر کر چکا ہے۔  

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...