دہلی میں سنسنی خیز واردات! نوجوان نے جھگڑے کے بعد اپنی بہنوں، دادی اور باپ کو کیا قتل

Source: S.O. News Service | Published on 23rd November 2022, 6:34 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،23؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی کے پالم علاقے میں رونما ہونے والے ایک ہولناک واقعہ میں ایک شخص نے اپنی بہنوں، والد اور دادی کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا۔ واقعہ کے بعد پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ جاری ہے۔

پولیس نے بتایا کہ جنوب مغربی دہلی کے پالم علاقے میں ایک 25 سالہ شخص نے جھگڑے کے بعد دو بہنوں، والد اور دادی کو مبینہ طور پر چاقو مار کر قتل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کی شناخت کیشو کے طور پر ہوئی ہے اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (جنوب-مغربی دہلی) منوج سی نے بتایا کہ تھانہ پالم کو منگل کی رات تقریباً 10.30 بجے فون پر اطلاع ملی۔ فون کرنے والے نے بتایا کہ اس کے گھر کی اوپری منزل پر لڑائی اور چیخ و پکار کی آواز سنائی دی۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق جھگڑے کی اطلاع کے لیے تھانے کو کال کرنے والے شخص اور اس کے رشتہ داروں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ کیشو کے پاس کوئی پختہ ملازمت نہیں تھی۔ اس نے ایک ماہ قبل نوکری چھوڑ دی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بادی النظر میں ایسا لگتا ہے کہ ملزم نے جھگڑے کے بعد اپنے گھر والوں کا قتل کیا ہے۔ پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے چھان بین شروع کر دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...